National News

شاہ گجرات کے دو روزہ دورے پر جائیں گے

شاہ گجرات کے دو روزہ دورے پر جائیں گے

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہفتہ کو گجرات کے دو روزہ دورے پر جائیں گے جہاں وہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق شاہ ہفتہ کی صبح شری دوارکادھیش مندر میں درشن اور پوجا کریں گے۔ بعد ازاں وہ نیشنل کوسٹل پولیس اکیڈمی کا دورہ کریں گے اور ٹرینیز سے بات چیت کریں گے۔شاہ بعد میں 'سہکار سے سمردھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی بھی کانفرنس سے خطاب کریں گے اور وہ افکو کلول یونٹ میں دنیا کے پہلے 'نینو یوریا (لیکوڈ) پلانٹ کا افتتاح بھی کریں گے۔ شام میں وہ گاندھی نگر میں مہاتما مندر بھی جائیں گے۔
اتوار کو مرکزی وزیر داخلہ پنچامرت ڈیری میں مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ اس دوران پی ڈی سی بینک کے ہیڈکوارٹر کی نئی عمارت کا افتتاح اور موبائل اے ٹی ایم وین کا آغاز، آکسیجن پلانٹ کا افتتاح، مختلف ریاستوں میں واقع پنچ محل ڈیری کے پلانٹ کا ورچوول افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔شاہ دوپہر میں گجرات پولیس کے رہائشی اور غیر رہائشی کیمپس کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد وہوہ گاندھی نگر لوک سبھا کے ناران پورہ میں 632 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اولمپک سطح کے اسپورٹس کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔



Comments


Scroll to Top