بیجنگ: چین میںکورونا وائرس کے 42 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد جمعہ کو 81.907 ہو گئی ۔اس کے ساتھ ہی ملک میںٹھیک ہوئے افراد کی بھی دوبارہ جانچ شروع کر دی گئی ہے تاکہ اس مہلک وائرس کے دوبارہ لوٹنے کے سارے راستے بند کئے جا سکیں۔ چینی صحت افسران نے بتایا کہ 42 افراد میں سے 38 باہر سے آئے لوگ ہیں۔ افسران نے جمعہ کو بتایا کہ وہیں 47 ایسے لوگ وائرس سے متاثر پائے گئے جن میں اس کی کوئی بھی علامت نہیں تھی ۔ ان میں سے 14 بیرون سے آئے لوگ ہیں۔
10 April,2020