National News

میں دلت ہوں ، اس لئے رام مندر کے پروگرام میں نہیں بُلایا، ایودھیا کے رکن پارلیمنٹ کو نہیں ملی دعوت، او دھیش پرساد نے ظاہر کیا غصہ

میں دلت ہوں ، اس لئے رام مندر کے پروگرام میں نہیں بُلایا، ایودھیا کے رکن پارلیمنٹ کو نہیں ملی دعوت، او دھیش پرساد نے ظاہر کیا غصہ

رام مندر: ایودھیا سے رکن پارلیمنٹ اودھیش پرساد نے رام مندر میں حال ہی میں منعقد ہونے والے دھرم دھوجا استھاپنا پروگرام میں انہیں شامل نہ کیے جانے پر سخت ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کی جاتی کے سبب ہوا ہے اور اسے رام کی مریادہ  کے خلاف تنگ نظری کی مثال بتایا۔
اودھیش پرساد نے کہا:
"رام للا کے دربار میں دھرم دھوجا استھاپنا پروگرام میں مجھے نہ بلائے جانے کا سبب میرا دلت سماج سے ہونا ہے۔ یہ رام کی مریادہ نہیں بلکہ کسی اور کی تنگ نظر سوچ کا ثبوت ہے۔ رام سب کے ہیں۔ میری لڑائی کسی عہدے یا دعوت کی نہیں بلکہ احترام، برابری اور دستور کی  مریادہ کی ہے۔
رکن پارلیمنٹ کے اس بیان نے سماج اور سیاست میں سماعت اور برابری کے مسئلے پر نئی بحث کا مرکز بنا دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کا مقصد صرف اپنے حق اور سماج کے تمام طبقات کے احترام کا تحفظ کرنا ہے۔
رام مندر احاطے میں تاریخی لمحہ
ایودھیا میں رام مندر احاطہ منگل کو ایک تاریخی اور مقدس لمحے کا گواہ بنا، جب وزیراعظم نریندر مودی نے مندر کے آسمان چھونے والے شکھر پر دھرم دھوجا کا باقاعدہ آروہن کیا۔ تقریبا دو کلو وزنی کیسریا دھوجا جب161 فٹ بلند شکھر پر لہرایا تو پورا احاطہ جئے شری رام کے نعروں سے گونج اٹھا۔
اس پاک موقع پر وزیراعظم مودی کے ساتھ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت، سنت سماج اور ہزاروں عقیدت مند موجود تھے۔ کئی بھکتوں کی آنکھیں اس عظیم منظر کو دیکھ کر جذبات سے بھر آئیں۔ وزیراعظم مودی نے اس دھوجا روہن کو ہندوستانی تہذیب کی بیداری اور صدیوں پرانے زخموں کے بھرنے کی علامت بتایا۔
 



Comments


Scroll to Top