National News

ہندوستان اور جاپان نے دہشت گردی سے نمٹنے میں عالمی تعاون پر زور دیا

ہندوستان اور جاپان نے دہشت گردی سے نمٹنے میں عالمی تعاون پر زور دیا

نئی دہلی: ہندوستان اور جاپان نے دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر کی سخت مذمت کی ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ جاپان نے بھی پہلگام دہشت گردانہ حملے پر ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مکمل حمایت کی ہے۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پیر کو یہاں جاپان کے وزیر دفاع جنرل نکاتانی کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی، جو ہندوستان کے دورے پر ہیں۔ ملاقات کے دوران دونوں اطراف نے ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی اور اس سلسلے میں عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر دفاع نے ہندوستان کے خلاف سرحد پار سے دہشت گردی کی پاکستان کی پالیسی کی مذمت کی جو ریاستی اور غیر ریاستی عناصر کے ذریعے کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حملے علاقائی امن و سلامتی کو غیر مستحکم کرتے ہیں۔ مسٹر سنگھ نے دہشت گردی اور اسے فروغ دینے والے ریاستی سرپرستی میں ہونے والی کارروائیوں کے خلاف متحد موقف اختیار کرنے پر زور دیا۔
جاپانی وزیر دفاع نے پہلگام میں ہونے والے المناک دہشت گردانہ حملے پر تعزیت کا اظہار کیا اور ہندوستان کی مکمل حمایت کی۔
مسٹر سنگھ نے دو طرفہ بات چیت کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہاکہ"نئی دہلی میں جاپان کے وزیر دفاع جنرل نکاتانی سان سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔ ہندوستان اور جاپان کے درمیان خصوصی، اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری ہے۔ دو طرفہ میٹنگ کے دوران ہم نے دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقوں نے دہشت گردی کی تمام شکلوں کی مذمت کی اور تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور سرحد پار خطرے سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ پہلگام حملہ پر ہندوستان کو مکمل تعاون کی پیشکش کی۔
دونوں وزراء نے ہندوستان-جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کے دفاع اور سیکورٹی معاملوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور علاقائی امن میں کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزراء نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی مشقوں اور تبادلوں کے بڑھتے ہوئے تنوع اور تعدد کا خیرمقدم کیا، اور ان مصروفیات کے دائرہ کار اور پیچیدگی کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماو¿ں نے ہندوستان اور جاپان کے درمیان مضبوط سمندری تعاون میں نئی جہتیں شامل کرنے پر اتفاق کیا۔



Comments


Scroll to Top