National News

راجیش کھنہ اور امیتابھ بچن کی فلم آنند کا بنے گا ریمیک

راجیش کھنہ اور امیتابھ بچن کی فلم آنند کا بنے گا ریمیک

ممبئی:بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار راجیش کھنہ اور سپر اسٹار امیتابھ بچن کی سپرہٹ فلم آنند کا ریمیک بنایا جائے گا سال 1971 میں ریلیز فلم آنند کے پروڈیوسر این سی سپی کے پوتے سمیر راج سپی اور پروڈیوسر وکرم کھاکھر فلم آنند کے ریمیک پر کام کر رہے ہیں۔میکرز نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا ہے۔میکرز نے بتایا کہ پراجیکٹ ابھی اسکرپٹ کے مرحلے میں ہے اور فلم کے ڈائریکٹر کو حتمی شکل دینا باقی ہے۔
سمیر راج سپی نے کہا کہ 'آنند' جیسی کہانیاں نئی نسل کو سنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا اصل فلم کی حساسیت اور جڑے ہوئے جذبات کو ذہن میں رکھتے ہوئے مجھے لگا کہ موجودہ نسل کو بہت سی کہانیاں دوبارہ سنانے کی ضرورت ہے جو آج کے دور سے بہت متعلقہ ہیں اور خاص طور پر تب جب لوگوں کو اچھے موضوع کی بھوک ہے ۔



Comments


Scroll to Top