National News

وزیر اعظم سری نارائن گرو اور مہاتما گاندھی کے درمیان ہوئی بات چیت کی صد سالہ تقریبات کا 24 جون کو افتتاح کریں گے

وزیر اعظم سری نارائن گرو اور مہاتما گاندھی کے درمیان ہوئی بات چیت کی صد سالہ تقریبات کا 24 جون کو افتتاح کریں گے

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی 24 جون 2025 کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں تقریباً 11 بجے ہندوستان کے دو عظیم روحانی اور اخلاقی رہنما سری نارائن گرو اور مہاتما گاندھی کے درمیان تاریخی گفتگو کی صد سالہ تقریب کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔
یہ تاریخی بات چیت 12 مارچ 1925 کو مہاتما گاندھی کے دورے کے دوران شیواگیری مٹھ میں ہوئی تھی اور یہ وائکوم ستیہ گرہ، تبدیلی مذہب، عدم تشدد، چھوت چھات کا خاتمہ، راہ نجات کا حصول اور پسماندہ طبقے کی با اختیاری پر مرکوز تھی۔
سری نارائن دھرم سنگھوم ٹرسٹ کے زیر اہتمام، یہ تقریب روحانی رہنماوں اور دیگر اراکین کو یکجا کرے گی تاکہ وہ ہندوستان کے سماجی اور اخلاقی تانے بانے کی تشکیل جاری رکھتے ہوئے بصیرت انگیز مکالمے کو آگے بڑھائیں اور اسے یاد کریں۔ یہ سماجی انصاف، اتحاد، اور روحانی ہم آہنگی کے مشترکہ وڑن کے لیے ایک زبردست خراج تحسین کا اظہار ہے جس کی حمایت سری نارائن گرو اور مہاتما گاندھی دونوں نے کی۔



Comments


Scroll to Top