National News

پاکستان میں نویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ کیا ریپ، حاملہ ہونے پر کی مار پیٹ

پاکستان میں نویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ کیا ریپ، حاملہ ہونے پر کی مار پیٹ

انٹرنیشنل ڈیسک: پاکستان کے شہر علی پور میں ایک شخص نے نویں جماعت کی طالبہ کو مبینہ طور پر بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا اور دھمکی دی کہ اگر اس نے اس کی شکایت کی تو وہ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دے گا۔ یہی نہیں لڑکی کے حاملہ ہونے پر ملزمان نے اس کی بری طرح پٹائی بھی کی۔
 میڈیا رپورٹس کے مطابق علی پور کا رہائشی ملزم مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کے گھر میں گھسااور اس کے ساتھ زیادتی کی۔ جب وہ حاملہ ہوئی تو ملزم نے مبینہ طور پر اسے اسقاط حمل کی گولیاں کھانے پر مجبور کیا۔
گولیوں کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئی اور ملزم اپنی والدہ اور خالہ کے ساتھ اسے مقامی کلینک میںلے گیا جہاں ایک طبی معاون نے اسقاط حمل کیا۔ بعد ازاں لڑکی نے اپنے گھر والوں کو واقعہ کی اطلاع دی۔ پولیس نے کہا کہ وہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور لڑکی نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top