National News

اڈیشہ:برلا نے ایس سی ایس ٹی ویلفیئر کمیٹیوں کی کانفرنس کا افتتاح کیا

اڈیشہ:برلا نے ایس سی ایس ٹی ویلفیئر کمیٹیوں کی کانفرنس کا افتتاح کیا

بھونیشور: لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے جمعہ کے روز اڈیشہ کی راجدھانی بھونیشور میں پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں کی درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کی بہبود سے متعلق کمیٹیوں کے صدور کی دو روزہ قومی کانفرنس کا افتتاح کیا اس دو روزہ کانفرنس میں 120 سے زیادہ مندوبین جمع ہوئے ہیں، جن میں 19 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی قانون ساز اسمبلیوں کی کمیٹیوں کے چیئرمین اور ممبران شامل ہیں۔ کانفرنس کا موضوع ’درجہ فہرست ذاتوں اور قبائل کی بہبود، ترقی اور بااختیار بنانے میں پارلیمانی اور قانون ساز کمیٹیوں کا کردار‘۔ ہے۔
اس کانفرنس میں آئینی تحفظات کو مضبوط بنانے، سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کو بااختیار بنانے کے بہترین طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 2047 تک ’وکست بھارت‘ کے ہدف کو حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ فلاحی پالیسیوں کے نفاذ میں جوابدہی کو یقینی بنانے میں پارلیمانی اور ریاستی قانون ساز کمیٹیوں کے اہم کردار کو بھی اجاگر کرے گا۔
درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کی فلاح و بہبود سے متعلق کمیٹیوں کے صدور کی پہلی کانفرنس 1976 میں نئی دہلی میں منعقد ہوئی تھی۔ اس کے بعد کی کانفرنسیں 1979، 1983، 1987 اور 2001 میں منعقد ہوئیں، جس نے مختلف پہلوو¿ں پر بامعنی مکالمے میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ دہلی سے باہر اس کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔



Comments


Scroll to Top