National News

این آئی اے نے امرتسر کے مندر میں گرینیڈ حملے کے ملزمان کے خلاف فردِ جرم داخل کیا

این آئی اے نے امرتسر کے مندر میں گرینیڈ حملے کے ملزمان کے خلاف فردِ جرم داخل کیا

نئی دہلی: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے امرتسر کے ایک مندر میں گرینیڈ حملہ کرنے کے معاملے میں تین ملزمان کے خلاف فرد جرم داخل کیا ہےاین آئی اے کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق تحقیقاتی ایجنسی نے جمعہ کے روز موہالی (پنجاب) کی خصوصی عدالت میں داخل فرد جرم میں وِشال گِل، بھگونت سنگھ عرف منّا بھٹّی اور دیوان سنگھ عرف سنی پر امرتسر کے چھہرٹا میں واقع ٹھاکردوارا سناتن مندر پر حملے کی سازش رچنے اور اسے انجام دینے کا الزام لگایا ہے۔ 
این آئی اے کے مطابق وِشال گل ان دو موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں میں سے ایک تھا جنہوں نے 15 مارچ 2025 کی صبح گرینیڈ پھینکا تھا۔ دوسرا حملہ آور، گرسدک سنگھ سدکی، حملے کے دو دن بعد پولس مڈبھیڑ میں مارا گیا تھا۔
فرد جرم کے مطابق بھگونت سنگھ عرف منّا بھٹّی نے حملے سے پہلے اور بعد میں حملہ آوروں کو پناہ دینے، گرینیڈ محفوظ طریقے سے چھپانے، ریکی کے لیے موٹرسائیکل اور لاجسٹک مدد فراہم کرکے ان کی معاونت کی تھی۔ دیوان سنگھ عرف سنی کوساتھی ملزمان کو پناہ دینے اور ثبوت مٹانے میں کردار ادا کرنے کا مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے۔



Comments


Scroll to Top