بھٹنڈہ : سول لائنز تھانہ پولیس نے پڈا مارکیٹ میں سپا سنٹر کی آڑ میں چل رہے جسم فروشی کے ریکٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے منیجر کو گرفتار کرلیا جبکہ مذکورہ منیجر کے چنگل سے دو لڑکیوں کو چھڑایا گیا۔ معلومات کے مطابق پولیس نے اطلاع کی بنیاد پر مذکورہ سپا سنٹر پر چھاپہ مارا۔ اس دوران پولیس نے سینٹر کے منیجر کو حراست میں لے لیا جبکہ وہاں دھندہ کرنے والی دونوں لڑکیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ پولیس نے ملزم منیجر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔