National News

ڈاکٹر منموہن سنگھ کو انورت ایوارڈ سے نوازا گیا

ڈاکٹر منموہن سنگھ کو انورت ایوارڈ سے نوازا گیا

نئی دہلی :سابق وزیراعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ کو جمعرات کو باوقارانورت ایوارڈ سے نوازاد گیا ۔ڈاکٹر سنگھ کی سرکاری رہائش گاہ پرمنعقدہ غیر رسمی پروگرام میں انورت وشو بھارتی کے صدر سانچے جین، ٹرسٹی تیج کرن سورانا اور جنرل سکریٹری بھیکھم سورانا نے انہیں اعزاز سے نوازا۔ انورت ایوارڈ میں ڈاکٹر سنگھ کو یادگاری نشان ، توصیفی سند، شال اور ایک لاکھ اکیاون ہزار روپے کا چیک پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر سنگھ کی اہلیہ محترمہ گرشرن کور بھی موجود تھیں ۔نوے سالہ ڈاکٹرسنگھ نے ایوارڈ قبول کرتے ہوئے کہا کہ انورت آچاریہ تلسی نے جس مقصد کے ساتھ 1949 میں تحریک شروع کی تھی وہ آج اوربھی زیادہ اہم ہو گئی ہے ۔



Comments


Scroll to Top