ممبئی: آج عیدمیلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر جلوس محمدی سے قبل آل انڈیا خلافت کمیٹی کے زیر اہتمام ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے راشٹریہ لوک دل ( آرایل ڈی) کے قومی صدر چودھری جینت سنگھ نے کہاکہ پیغمبرِ اسلام نے ساری دنیا کو بھائی چارگی اوراخوت ومساوات کا پیغام دیااور گنیش اتسو وسرجن کے پیش نظر جلوس کو ایک دن کے لیے ملتوی کرنے کا فیصلہ قابل ستائش ہے اور حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل آوری کہاجاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ جلوس میں شریک ہونے اور قائدین میں شامل ہونے کا موقع ملا،آج کے حالات میں اسی بھائی چارہ اور اتحاد کی شدید ضرورت ہے کیونکہ ایسے عناصر سرگرم جو مختلف فرقوں اور گروہوں کو معمولی معمولی تنازع میں آپس میں لڑانے سے چوک نہیں رہے ہیں اور پیچیدگیاں پیدا کرنے میں۔
کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ جینت چودھری نے کہاکہ پندرہ سو سال قبل دی جانے والی اعلیٰ وفضل تعلیمات کی موجودہ زمانے میں اتنی ہی اہمیت ہے۔اگر ممبئی کی گلیوں میں گن پتی بپاموریا کا نعرہ چلے گا تو عید مبارک کہہ کے لوگ گلے بھں ملیں گے اج بھی مل رہے ہیں کل بھی ملیں گے اور اگے بھی یوں ہی ملتے رہیں گے میں اسی طرح کے ساتھ دیتے رہیں گے دیتا ہوں اورکسرواں آگے بڑھے گا۔
اس سے قبل مشہورصحافی اور نائب قومی صدر شاہد صدیقی نے جلوس محمدی کی اہمیت وفضیلت کو پیش کیا اور کہاکہ ملک کی آزادی میں خلافت تحریک نے اہم رول ادا کیا۔اور آج کا دن اس لیے اہمیت کا حامل ہے کہ خلافت کمیٹی نے آپسی اتحاد اور اتفاق کے ساتھ جشن عیدمیلاد اور جلوس کو ایک دن کے لیے ملتوی کیا جوکہ حضور کی تعلیمات پر عمل آوری ہے۔
انہوں نے کہاکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم، رحمت اللہ العالمین تھے رحمت المسلمین نہیں تھے ،آپ نے ہم سے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے چین جاو¿ تعلیم حاصل کرنے کے لیے چین میں دین کی تعلیم نہیں مل رہی تھی اور عربی میں تعلیم نہیں مل رہی تھی چین میں دنیا کی تعلیم مل رہی تھی انہوں نے ہم سے کیا کہا دنیا کی تعلیم حاصل کرو تو دنیا کو مسخر کر لو گے دنیا کو فتح کر لو گے اور تعلیم حاصل نہیں کرو گے تو تم غلام رہو گے ہمیشہ کے لیے غلام رہو گے اس لیے تعلیم بنیاد ہے اس تعلیم کو اج میں اپ سے کہتا ہوں کہ تعلیم کے راستے پر چل پڑو اور دنیا کو فتح کر لیں گے۔
سرفراز آرزو نے اپنے استقبالیہ خطبہ میں کہاکہ جینت چودھری نے بلا جھجھک جلوس میں شرکت کی اور ان کے والد محترم اجیت سنگھ بھی جلوس میں خصوصی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی تھی اور آنجہانی وزیراعظم چودھری چرن سنگھ کی تیسری نسل میں ہیں اور اپنے خلوص سے ملک وقوم کی خدمت کررہے ہیں۔ اس موقع پرقائد جلوس حضرت نیئر اشرف نے کہاکہ آج کے دور میں حضور کی تعلیمات کی اہمیت کو سمجھنا ضروری ہے ،کیونکہ موجودہ دور میں اسلام سے الگ لوگ تشنگی محسوس کررہے ہیں۔
سابق ایم۔پی۔ملند دیورا نے اپنے خیالات پیش کیے اور اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔قامی ایم ایل اے امین پٹیل نے بھی اپنے خطبہ میں حضور کی تعلیمات پر روشنی ڈالی اور کہاکہ۔اسی۔میں انسانیت کی بقائ ہے۔سابق ایم ایل اے ایڈوکیٹ وارث پٹھان نے بھی اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے جلوس میں ام۔ وامان اور بھائی چارہ کا مظاہرہ کرنے کی نصیحت کی۔سہ پہر جلوس خلافت ہاو¿س سے برآمد ہوکر بائیکلہ فروٹ مارکیٹ پہنچا جہاں فروٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے شاندار استقبال کیا۔جںکہ جنوبی ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں جشن کا سماں رہا۔لاکھوں افراد نے جلوس میں شرکت کی اور نعرہ تکبیر اللّٰہ اکبر اور نعرہ رسالت کے نعروں سے علاقے گونج اٹھے۔