سری نگر:نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اتوار کو سرینگر میں محرم الحرام کے جلوس میں شرکت کی ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اس موقع پر کہااسلام ہمیں امن، بھائی چارے اور شکرگزاری کا درس دیتا ہے اور یہی پیغام نبی کریم (?)نے ظلم و ستم کے خلاف کھڑے ہو کر دنیا کو دیا انہوں نے مزید کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی قربانی صرف مسلمانوں کے لیے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے ایک مثال ہے، جو ہمیں حق اور سچائی کے راستے پر چلنے کا پیغام دیتی ہے۔