ٹوکیو: جاپانی شہزادی کی اکنامی کلاس میں سفر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر صارفین کی شہزادی کی تعریف کی اور انہیں باوقار اور عاجز خاتون قرار دیا۔ تفصیلات کے مطابق جاپان کی شہزادی کاکو نے اکنامی کلاس میں سفر طے کر کے سوشل میڈیا صارفین کی بھرپور داد سمیٹ لی۔ جاپان کی شہزادی کاکو کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں برازیل جانے والی ایک اکانومی فلائٹ میں سوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
شہزادی کاکو نے ایک دن میں چار جگہوں کا دورہ کیا، جس سے وہ بظاہر تھکی ہوئی تھیں، ویڈیو میں وہ بیٹھنے کے فوراً بعد کھڑکی کے پاس آرام کرتی نظر آرہی ہیں۔ شہزادی کاکو جاپانی شاہی خاندان کی رکن اور بادشاہ ناروہیتو کی بھتیجی ہیں، لیکن شاہی تعلقات کے باوجود انہوں نے سادہ سفر کو ترجیح دی۔ جس پر آن لائن کمیونٹی نے ان کی تعریف کی اور انہیں باوقار اور عاجز خاتون قرار دیا۔