National News

ہاکی انڈیا نے سینئر خواتین کے قومی تربیتی کیمپ کے لیے 34 رکنی گروپ کا اعلان کیا

ہاکی انڈیا نے سینئر خواتین کے قومی تربیتی کیمپ کے لیے 34 رکنی گروپ کا اعلان کیا

بنگلورو:ہاکی انڈیا نے سائی سنٹر میں بدھ سے سینئر خواتین کے قومی تربیتی کیمپ کے لیے 34 رکنی ممکنہ گروپ کا اعلان کیا۔  کل سے یہاں شروع ہونے والے کیمپ کا مقصد اہم ایف آئی ایچ ہاکی اولمپک کوالیفائر رانچی 2024 اور ایف آئی ایچ ہاکی 5 ایس ویمنز ورلڈ کپ 2024 سے قبل ہندوستانی ٹیم کی تیاریوں کو بہتر بنانا ہے۔  ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم اسپین میں اپنے دورے کے بعد مختصر وقفے کے بعد کیمپ میں واپس آئے گی۔

ویلنسیا 2023 میں ہونے والے فائیو نیشنز ٹورنامنٹ میں بیلجیئم، جرمنی، آئرلینڈ اور میزبان اسپین کا سامنا تھا اور اب اولمپک کوالیفائرز میں مضبوط کارکردگی پیش کرنے اور پیرس 2024 اولمپکس میں اپنی جگہ محفوظ کرنے کے لئے یہاں تیاری کرے گی۔ ایف آئی ایچ ہاکی اولمپک کوالیفائر رانچی 2024 رانچی میں 13 سے 19 جنوری تک منعقد ہوگا۔

اس میں ہندستان کو نیوزی لینڈ، اٹلی اور امریکہ کے ساتھ پول بی میں رکھا گیا ہے۔ پول اے میں جرمنی، جاپان، چلی اور جمہوریہ چیک شامل ہیں۔ اس کے بعد ہندوستان 24 جنوری سے 27 جنوری تک مسقط، عمان میں منعقد ہونے والے ایف آئی ایچ ہاکی فائیو ایس خواتین ورلڈ کپ 2024 میں شرکت کرے گا۔  کور گروپ میں گول کیپر سویتا، رجنی ایتیمارپو، بیچو دیوی کھاریبام اور بنساری سولنکی شامل ہیں، جب کہ دیپ گریس ایکا، گرجیت کور، نکی پردھان، ادیتا، اشیکا چودھری، اکشتا اباسو ڈھیکلے، جیوتی چھتری اور مہیما چودھری ڈیفینڈروں کے گروپ میں شامل ہیں۔

نشا، سلیمہ ٹیٹے، سشیلا چانو پکھرمبم، جیوتی، نوجوت کور، مونیکا، ماریانا کجور، سونیکا، نیہا، بلجیت کور، رینا کھوکھر، ویشنوی وٹل پھالکے، اور اجمینہ کجور کیمپ کے لیے بلائے گئے مڈفیلڈر ہیں، جب کہ لالریم سیامی، نونیت کاو¿، وندنا کٹاریا، شرمیلا دیوی، دیپیکا، سنگیتا کماری، ممتاز خان، سنیلیتا ٹوپو اور بیوٹی ڈنگ ڈنگ فارورڈ لائن اپ میں ہیں۔ ہندوستانی ٹیم کے کوچ جینیک شوپمین نے آنے والے کیمپ کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا، پانچ ملکی ٹورنامنٹ ویلنسیا 2023 نے ایف آئی ایچ ہاکی اولمپک کوالیفائر رانچی 2024 سے پہلے ایک اچھے امتحان کے طورپر کام کیا۔

ہم نے بہتری کے لیے شعبوں کی نشاندہی کی ہے اور ہم اس مدت کو بروئے کار لائیں گے۔ ٹیم نومبر میں جھارکھنڈ ویمنز ایشین چیمپئنز ٹرافی میں اپنی جیت کے بعد رانچی واپسی کی منتظر ہے۔تھوڑا وقت باقی ہے، ہم اپنے کھیل کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کریں گے تاکہ ہم پیرس 2024 اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے جسمانی، حکمت عملی اور ذہنی طور پر بہترین پوزیشن میں ہوں۔
 



Comments


Scroll to Top