National News

جنرل چوہان افواج کے ''چنتن شیور'' کی صدارت کریں گے

جنرل چوہان افواج کے ''چنتن شیور'' کی صدارت کریں گے

 نئی دہلی: تینوں خدمات کے انضمام کی پہل کے سلسلے میں دو روزہ 'چنتن شیور' جمعرات کو یہاں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان کی صدارت میں شروع ہوگا۔ شیورکے انعقاد سے قبل بدھ کو تینوں افواج سے متعلق مختلف اداروں کے سربراہان نے خدمات کے انضمام سے متعلق منصوبوں، موضوعات اور خیالات پر تبادلہ خیال کیا۔

چنتن شیور میں جنرل چوہان کی سربراہی میں تمام اسٹاف کمیٹیوں اور ذیلی کمیٹیوں کے ارکان اور اعلیٰ افسران تینوں فوجوں کے درمیان تال میل بڑھانے اور انضمام کے بارے میں مختلف شعبوں میں اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔ مسلح افواج کی تھیٹرائزیشن کو ذہن میں رکھتے ہوئے، افواج ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی بڑھانے اور انضمام کو عملی جامہ پہنانے کی سمت میں تیزی سے کام کررہی ہیں۔ 
 



Comments


Scroll to Top