National News

بہار کو 7616 کروڑ کا تحفہ، بھاگلپور-دمکا-رامپورہاٹ ریلوے لائن کوڈبل کیا جائے گا

بہار کو 7616 کروڑ کا تحفہ، بھاگلپور-دمکا-رامپورہاٹ ریلوے لائن کوڈبل کیا جائے گا

نئی دہلی:بہار کو اسمبلی انتخابات سے قبل مرکزی حکومت سے بنیادی ڈھانچے کے دو بڑے پروجیکٹ ملے ہیں۔ ان کی لاگت 7616 کروڑ روپے ہے۔ پہلا منصوبہ ہائی وے اور دوسرا ریلوے لائن کا ہے۔ بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں ان منصوبوں کو منظوری دی گئی۔
میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات اشونی وشنو نے ان پروجیکٹوں کے بارے میں جانکاری دی۔ جن منصوبوں کو ہر جھنڈی دی ہے ان میں موکاما اور مونگیر کے درمیان سڑک کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ اس پروجیکٹ پر 4447 کروڑ روپے خرچ کیے جائیںگے۔
دوسرا پروجیکٹ بھاگلپور سے رام پورہاٹ براستہ دمکا تک ریلوے لائن کو ڈبل کرنا ہے۔ اس پروجیکٹ پر 3169 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔
 



Comments


Scroll to Top