ممبئی: جنوبی ممبئی میں واقع ممبئی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر میں اتوار کی صبح ایک بڑی آتشزدگی کا سانحہ پیش آیا لیکن کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں البتہ اس آگ میں دفتر میں موجود کءاہم ریکارڑ اور دستاویزات کے نقصان ہونے کا اندیشہ ہے مرکزی تفشییش ایجنسی کا یہ دفتر جنوبی ممبئی کے بلارڈ اسٹیٹ میں واقع قیصر ہند نامی پانچ منزلہ عمارت میں واقع ہے ممبءفائر برئگیڑ کو آگ لگنے کی اطلاع صبح 239 منٹ پر موصول ہوئی۔ ابتدائی طور پر اسے معمولی آگ سطح 1 کی آگ سمجھا جارہا تھا لیکن صبح ساڑھے تین بجے آگ مزید پھیلنے لگی اور اس پر قابو نہیں پایا جاسکا جسکے سبب اسکی سطح دوم اور پھر سطح سوم کی آگ کے مطابق درجہ بندی کی گء-
عہدیداروں نے تصدیق کی کہ آگ پانچ منزلہ عمارت کی چوتھی منزل تک ہی محدود ہےمحکمہ فائر کے مطابق بارہ فائر انجن، آٹھ جمبو واٹر ٹینکر، دو فضائی سیڑھی، سانس لینے کی اپریٹس وین، ایک ریسکیو وین، ایک فوری رسپانس گاڑی اور ایک ایمبولینس راحتی آپریشن میں مصروف تھی
آگ پر 1147 منٹ پر قابو پالیا گیا
چونکہ آگ اتوار کی صبح لگی تھی لہزا دفتر میں کوءعملہ موجود نہں تھا صرف رات کی ڈیوٹی پر دو چوکیدار موجود تھےچنہوں نے فائر بریگیڑ کو مطلع کیا تھا
ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ زیر تفشیش ہے لیکن اطلاع کے مطابق ای ڈی کی جانب سے تحقیقات کئے جانے والے ملک کے بڑے اقتصادی گھپلوں کی فائل اور انکے ریکارڑ کے بھی نقصان ہونے کی اطلاع موصل ہوءہے حالانکہ کسی عہدیدار نے اسکی تصدیق نہیں کی ہے