National News

وی کے سکسینہ اور انوراگ ٹھاکر نے ''ویدانتا دہلی ہاف میراتھن‘ کو جھنڈی دکھائی

وی کے سکسینہ اور انوراگ ٹھاکر نے ''ویدانتا دہلی ہاف میراتھن‘ کو جھنڈی دکھائی

نئی دہلی: دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے۔ سکسینہ اور مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے اتوار کی صبح جواہر لال نہرو اسٹیڈیم سے 'ویدانتا دہلی ہاف میراتھن' کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ میٹرو اور دیگر ذرائع سے اسٹیڈیم پہنچنے والے لوگوں کی بڑی تعداد میں ہاف میراتھن کو بڑے جوش و خروش کے ساتھ دیکھا گیا۔ میراتھن میں ہر عمر کے لوگوں کو حصہ لیتے دیکھا گیا ہے۔

Vedanta Delhi Half Marathon | Entry Rules & Regulations

آج تین طرح کے میراتھن مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جس میں ہاف میراتھن ایمیچور، 10 کلو میٹر روٹ اور ہاف میراتھن ایلیٹ شامل ہیں۔ پہلی ہاف میراتھن ایمیچور صبح تقریباً 5 بجے سے، جواہر لال نہرو اسٹیڈیم سے شروع ہو کر، بھیشم پتامہ مارگ، لودھی روڈ، سری اروبندو مارگ، لودھی روڈ، متھرا روڈ، سبرامنیم بھارتی مارگ، ڈاکٹر ذاکر حسین مارگ، سی-ہیکساگون، کرتویہ پتھ، رفیع مارگ، ریل بھون، رفیع مارگ، سنسد مارگ ہوتے ہوئے واپس جواہر لال نہرو اسٹیڈیم پر ختم ہوگی۔

Results for the Delhi Half Marathon 2023 | Watch Athletics

دوسری میراتھن تقریباً صبح پانچ بجے سنسدمارگ پر جیون دیپ بیلڈنگ سے شروع ہوکر جے ایل این اسٹیڈیم کامپلیکس پر اختتام پذیر ہوگی جبکہ تیسری ہاف میراتھن ایلیٹ صبح سات بجے سے جی ایل این اسٹیڈیم کامپلیکس سے شروع ہو کر انڈیا گیٹ کینوپی ، سی ہیکساگن ہوتے ہوئے اسٹیڈیم کے باہر ختم ہوگی۔



Comments


Scroll to Top