National News

چھتیس گڑھ: سابق وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل کی رہائش گاہ پر ای ڈی کا چھاپہ

چھتیس گڑھ: سابق وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل کی رہائش گاہ پر ای ڈی کا چھاپہ

درگ:چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل کی بھلائی میں واقع رہائش گاہ پر آج صبح انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے چھاپہ مارا ہے یہ اطلاع بھوپیش بگھیل کے دفتر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس ‘پر ایک پوسٹ دی گئی۔ پوسٹ میں کہا گیا کہ ای ڈی آ گئی۔ آج اسمبلی اجلاس کا آخری دن ہے۔ تَمنار میں اڈانی کے لیے کاٹے جا رہے درختوں کا معاملہ آج اٹھایا جانا تھا۔ ’صاحب‘ نے بھلائی رہائش گاہ (دفتر- بھوپیش بگھیل) پر ای ڈی بھیج دی ہے۔
یہ چھاپہ بھوپیش بگھیل کے بیٹے چَیتنّیہ بگھیل کے خلاف مبینہ شراب گھپلے سے متعلق معاملے میں مارا گیا ہے۔
افسران نے بتایا کہ معاملے میں نئے شواہد ملنے کے بعد، ای ڈی کی ٹیم نے منی لانڈرنگ کی روک تھام سے متعلق قانون(پی ایم ایل اے) کے تحت بھلائی شہر میں واقع چیتنّیہ بگھیل کے گھر کی جہاں وہ اپنے والد کے ساتھ رہتے ہیں، تلاشی لی۔ تحقیقاتی ایجنسی نے رواں سال مارچ میں بھی چیتنّیہ بگھیل کے خلاف اسی طرح کے چھاپے مارے تھے۔
ای ڈی کو چَیتنّیہ بگھیل پر مبینہ طور پر شراب گھپلے کی مجرمانہ آمدنی ’وصول کرنے‘ کا شبہ ہے۔
چھتیس گڑھ کے شراب گھپلے سے ریاستی خزانے کو بڑا نقصان پہنچا اور اس جرم سے حاصل 2,100 کروڑ روپے سے زائد کی رقم شراب مافیا کی جیب میں گئی۔
 



Comments


Scroll to Top