National News

بنگلہ دیش نے فضائی کارگو کی صلاحیت کو بڑھانے کی کوششیں تیز کیں

بنگلہ دیش نے فضائی کارگو کی صلاحیت کو بڑھانے کی کوششیں تیز کیں

 ڈھاکہ: ہندوستان سے بنگلہ دیش کے لیے ٹرانس شپمنٹ کی سہولیات کی منسوخی کے بعد ڈھاکہ اپنی فضائی کارگو کی صلاحیت کو بڑھانے کی کوششوں کو تیز کر رہا ہے۔ ہندستان کے 8 اپریل کو فوری طور پر اپنی ٹرانس شپمنٹ سہولیات کے استعمال کو معطل کرنے کے بعد بنگلہ دیش اپنی برآمدات کے لیے ہندستان پر انحصار کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بنگلہ دیش کی برآمدات کا بہت زیادہ انحصار ہندوستانی انفراسٹرکچر ، خاص طور پر اس کے ٹیکسٹائل سیکٹر پر ہے، کیونکہ ہندوستانی ٹرمینلز کی وجہ سے ڈھاکہ کو ہندوستان اور بین الاقوامی سطح پر برآمدات کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ اچانک رکاوٹ نے نیپال اور بھوٹان کو بنگلہ دیش کی تمام برآمدات کو موثر طریقے سے روک دیا ہے، اور ساتھ ہی اس کی ٹیکسٹائل برآمدات میں متعدد تاخیر اور بڑھتی ہوئی لاگت کا باعث بنی ہے۔

ڈیلی اسٹار کے مطابق اپنی گرتی ہوئی معیشت، گرتی ہوئی برآمدات اور بنیادی ڈھانچے کی کمی کے پیش نظر، ڈھاکہ برآمدی ذرائع کو متنوع بنانے اور ہندستان پر انحصار کم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس کمی کو پورا کرنے کے لیے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے، سلہٹ کا عثمانی بین الاقوامی ہوائی اڈہ آج کارگو آپریشن شروع کرنے جارہا ہے اور ڈھاکہ کے حضرت شاہ جلال بین الاقوامی ہوائی اڈے (ایچ ایس آئی اے) کے بعد کارگو پروازوں کو سنبھالنے والا ملک کا دوسرا ہوائی اڈہ بن جائے گا۔ بیمان بنگلہ دیش ایئر لائنز (بی بی اے) کے کارگو ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر (انچارج) شکیل معراج نے بتایا کہ گلیسٹیر ایوی ایشن کا ایک چارٹرڈ ایئربس A330-300 مال بردار جہاز سلہٹ سے 60 ٹن تک کے کپڑے لے کر اسپین کے لئے روانہ ہوگا۔

یہ شپمنٹ ہسپانوی ٹیکسٹائل کمپنی انڈیٹیکس کے لیے ہے جو زارا سمیت کئی بڑے فیشن برانڈز کی مالک ہے۔ بی بی اے افتتاحی پرواز کے لیے کارگو اور گراو¿نڈ ہینڈلنگ کی خدمات فراہم کرے گا۔ میکسیکو میں بنگلہ دیش کے سفیر ایم مشفق فضل انصاری، شہری ہوا بازی اور سیاحت کی سیکرٹری نسرین جہاں اور سول ایوی ایشن اور کامرس کے مشیر ایس کے بشیر الدین افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ بنگلہ دیش کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے بی) کے چیئرمین ایئر وائس مارشل ایم ڈی منظور کبیر بھوئیاں نے کہا،یہ ایک اہم سنگ میل ہے کیونکہ سلہٹ کارگو پروازوں کے لیے آپریشنل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مال برداری کے معیارات پر پورا اترنے کے لیے دھماکہ خیز مواد کا پتہ لگانے کے نظام، ایکسرے سکینر اور اضافی حفاظتی انتظامات نصب کیے گئے ہیں۔

سلہٹ کو کھولنے کی پہل بنگلہ دیش کی کارگو ہینڈلنگ کی صلاحیت کو وسعت دینے کی ایک وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے۔ حکام چٹگاوں کے شاہ امانت بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بھی فعال کرنے کی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، جو 2022 سے غیر فعال ہے، کارگو آپریشن کے لیے وقف ہے۔ ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر گروپ کیپٹن عالمگیر نے 21 اپریل کو چٹگاوں میں ہونے والی ایک ہنگامی میٹنگ میں کہا تھا کہ کارگو سروس دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیاریاں جاری ہیں اور ابتدائی صلاحیت سے ہفتے میں کم از کم دو بڑی کارگو پروازوں کی اجازت ہوگی۔ عالمگیر نے کہا، "ہندستان کا یہ فیصلہ ایک وارننگ ہے۔

اب ہمارے پاس مزید خود انحصار ہونے کا موقع ہے۔" صنعت کے اسٹیک ہولڈرز نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے، لیکن اس بات پر زور دیا کہ طویل مدتی کامیابی کا انحصار بنیادی ڈھانچے کی جامع بہتری اور لاگت کی مسابقت پر ہوگا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہندوستان نے اپنی بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں پر بنگلہ دیشی کارگو کے ضرورت سے زیادہ بوجھ کی وجہ سے نقل و حمل کی سہولت کو منسوخ کر دیا، جس کی وجہ سے رسد میں تاخیر ہوئی اور ہندوستانی برآمدات کی لاگت میں اضافہ ہوا۔
 



Comments


Scroll to Top