National News

امریکہ میں ٹرمپ کے خلاف لاکھوں افراد کا احتجاج ،نو کنگز تحریک کا سب سے بڑا مظاہرہ

امریکہ میں ٹرمپ کے خلاف لاکھوں افراد کا احتجاج ،نو کنگز تحریک کا سب سے بڑا مظاہرہ

نیویارک/سان فرانسسکو: امریکہ میں ہفتے کے روز 2,700 شہروں اور قصبوں میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور ملک گیر “نو کنگز” احتجاجی مظاہروں میں حصہ لیا یہ امریکی تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا ایک روزہ احتجاج قرار دیا جا رہا ہے قابلِ ذکر ہے کہ “نو کنگز” تحریک کا یہ دوسرا مظاہرہ تھا۔ اس سے قبل رواں سال 14 جون کو صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی سالگرہ کے موقع پر پہلا مظاہرہ کیا گیا تھا، جس میں پچاسوں ریاستوں سے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی تھی۔ مظاہرین صدر ٹرمپ کے مبینہ آمرانہ رویّے کے خلاف سڑکوں پر اترے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسٹر ٹرمپ ایک جمہوری ملک میں بادشاہ کی طرح برتاو کر رہے ہیں، جو غیر آئینی ہے۔
نیویارک شہر میں ایک لاکھ سے زائد مظاہرین ٹائمز اسکوائر پر جمع ہوئے، جن کے ہاتھوں میں ایسے نعرے درج تھے:
“نفرت امریکہ کو عظیم نہیں بنائے گی’امیگریشن اور بارڈر ایجنسی (ا?ئی سی ای) کو نیویارک سے باہر نکالوہمارے آئین کا دفاع کروجمہوریت، بادشاہت نہیں” اور آئین کوئی متبادل چیز نہیں ہے۔
ایک مظاہرین ٹونی چارلی نے کہا کہ امریکہ میں ہجرت ایک پرانی روایت ہے اور تارکینِ وطن ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کے مطابق “آئی سی ای” مجرموں کے بجائے ان بے گناہ محنت کشوں کو نشانہ بنا رہی ہے جو ملک کی ترقی میں اپنا تعاون دے رہے ہیں۔



Comments


Scroll to Top