ممبئی: ہندی فلموں کی سدا بہار اداکارہ کامنی کوشل کا آج یہاں انتقال ہوگیا وہ 98 برس کی تھیں ان کا انتقال جمعرات دیر رات ان کی رہائش گاہ پر ہوا ان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ وہ عمر سے متعلق عوارض میں مبتلا تھیں وہ ہندی فلموں کی معروف اداکارہ تھیں اور انہوں نے اپنے فلمی کریئر کے دوران فلم شائقین پر انمٹ نقوش چھوڑے اور ان کی اداکاری سے فلم بینی کے شوقین بہت محظوظ ہوتے تھے۔
واضح رہے کہ ان کی پیدائش غیرمنقسم ہندوستان میں 24 فروی 1927 کو لاہور میں ہوئی تھی۔
وہ دو بھائیوں اور تین بہنوں میں سب سے چھوٹی تھیں۔
ان کے والد پنجاب میں یونیورسٹی میں باٹنی کے پروفیسر تھے۔
انہوں نے 1946 میں فلم نیچا نگر سے ہندی سینما میں قدم رکھا تھا۔
کامنی کوشل کا کریئر سات دہائیوں پر مشتمل رہا۔
وہ آخری بار سال 2022 میں بار عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا ‘ میں کیمیو رول میں نظر آئی تھیں۔