نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی نے دہلی میں لال قلعہ کے پاس ٹریفک سگنل پر پیر کی شام ہوئے دھماکے میں جان گنوانے والوں کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا ”دہلی میں آج شام ہوئے دھماکے میں جن لوگوں نے اپنے پیاروں کو کھویا ہے میں ان سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی پرارتھنا کرتا ہوں۔ افسران متاثرین کی مدد کر رہے ہیں۔ میں نے وزیرِ داخلہ امت شاہ اور دیگر افسران کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔“
واضح رہے کہ شام تقریباً سات بجے کے آس پاس س±بھاش مارگ پر لال قلعہ کے سامنے چوراہے پر ایک کار میں دھماکے کے بعد آس پاس کی کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ اس واقعے میں کم از کم 10 لوگوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ 24 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔