National News

مہاراشٹر کے وزیر کے بیٹے کو دلتوں کی زمین کوڑیوں کے دام بیچی گئی، مودی خاموش: راہل گاندھی

مہاراشٹر کے وزیر کے بیٹے کو دلتوں کی زمین کوڑیوں کے دام بیچی گئی، مودی خاموش: راہل گاندھی

نئی دہلی :کانگرس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی نکتہ چینی کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی حکومت کو دلت مخالف قرار دیا مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ دلتوں کے لیے مختص سرکاری زمین مہاراشٹر کے ایک وزیر کے بیٹے کو کوڑیوں کے دام بیچ دی گئی، اس کے باوجود مسٹر مودی اس معاملے پر خاموش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زمین کی مالیت 1,800 کروڑ روپے سے زیادہ ہے، لیکن حکومت نے اسے کمپنی چلانے کے لیے ایک بااثر ریاستی وزیر کے بیٹے کو محض 300 کروڑ میں بیچ دیا، اور اسے اسٹامپ ڈیوٹی سے بھی مستثنیٰ قرار دیا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ دلتوں کے خیر خواہ ہونے کا دعویٰ کرنے والے وزیر اعظم مودی اس معاملے پر خاموش ہیں۔
جمعہ کے روز سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ مہاراشٹر میں دلتوں کے لیے مختص 1800 کروڑ روپے کی سرکاری زمین صرف 300 کروڑ روپے میں وزیر کے بیٹے کی کمپنی کو بیچ دی گئی۔ اس کے علاوہ انہوں نے اسٹامپ ڈیوٹی بھی ہٹا دی۔ اس کا مطلب ہے لوٹ اور پھر قانونی مہر کی چھوٹ۔
کانگریس لیڈر نے کہا، یہ اس حکومت کی 'زمین چوری' ہے جو خود ووٹ چوری کے ذریعے بنائی گئی ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ چاہے وہ کتنی ہی لوٹ مار کریں، وہ ووٹ چوری کرکے اقتدار میں واپس آجائیں گے۔ انہیں نہ جمہوریت کی پرواہ ہے، نہ عوام کی، نہ دلتوں کے حقوق کی۔
انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام لگایا کہ وہ لٹیروں کی لوٹ مار پر خاموش ہیں کیونکہ وہی ان کی حکومت کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا، مودی جی، آپ کی خاموشی بہت کچھ بتاتی ہے - کیا آپ اس لیے خاموش ہیں کہ آپ کی حکومت انہی لٹیروں پر منحصر ہے جو دلتوں اور محروم طبقوں کے حقوق غصب کرتے ہیں؟
انہوں نے مہاراشٹر حکومت کے ایک وزیر اور ان کے بیٹے کی تصویر کے ساتھ ایک اخباری رپورٹ بھی شائع کی جس کا عنوان تھا 1800 کروڑ روپے کی زمین 300 کروڑ میں خریدی گئی، 500 روپے کی اسٹامپ ڈیوٹی ادا کی گئی۔



Comments


Scroll to Top