Latest News

اناؤ معاملہ :سڑک حادثہ کی جانچ کیلئے سپریم کورٹ نے دی  سی بی آئی کو مزید 15دن کی مہلت

اناؤ معاملہ :سڑک حادثہ کی جانچ کیلئے سپریم کورٹ نے دی  سی بی آئی کو مزید 15دن کی مہلت

نئی دہلی :سپریم کورٹ نے اناؤ عصمت دری کی متاثرہ کے ساتھ پیش آئے سڑک حادثہ کی جانچ کیلیے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی)کوبدھ کے روز 15دن کی مزید مہلت دیدی - سی بی آئی کی طرف سے سالیسٹر جنرل تشار مہتہ نے جسٹس دیپک گپتا اور جسٹس انیرودھ بوس کی بنچ کے سامنے دلیل دی کہ حادثہ میں زخمی وکیل کا بیان درج نہیں ہوسکا ہے ،اس لیے اسے جانچ پوری کرنے کیلئے  کچھ اور مہلت دی جائے ۔
مسٹر مہتہ نے کہاکہ 28جولائی کو رائے بریلی سڑک حادثہ میں شدید طورپر زخمی وکیل مہیندر سنگھ کوما میں ہیں ،اس لیے انکا بیان درج نہیں کیاجاسکاہے ۔ایسے میں سی بی آئی کو مزید 15دن کی مہلت دی جائے ،جسے عدالت نے منظور کرلیا اور معاملہ کی سماعت اکتوبر تک کے لیے ملتوی کردی ۔
 



Comments


Scroll to Top