Latest News

میرٹھ: ایس پی کے وائرل ویڈیو پر عباس نقوی کا بیان- اگر یہ سچ ہے تو قابل مذمت ہے ، فوراً کارروائی ہونی چاہئے

میرٹھ: ایس پی کے  وائرل ویڈیو پر عباس نقوی کا بیان-  اگر یہ سچ ہے تو قابل مذمت ہے ، فوراً کارروائی ہونی چاہئے

میرٹھ کے ایس پی سٹی اکھلیش نارائن سنگھ کا ایک ویڈیو ہفتہ کو پورے ملک بھر میں وائرل ہو گیا۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سینئر رہنماؤں کے درمیان بھی بحث چھڑ گئی۔وہیں، مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ اگر یہ ویڈیو سچ ہے تو یہ قابل مذمت ہے اور اس پر فوری کارروائی ہونی چاہئے۔
مرکزی وزیر نے کہا ہے کہ اگر یہ سچ ہے کہ ایس پی نے ویڈیو میں یہ بیان دیا ہے، تو یہ قابل مذمت ہے۔ ان کے خلاف فوری کارروائی ہونی چاہئے۔  انہوں نے کہا کہ کسی بھی سطح پر تشدد، پولیس کی طرف سے ہو یا بھیڑ کی طرف سے، یہ ناقابل قبول ہے،یہ جمہوری ملک کا حصہ نہیں ہو سکتا۔پولیس کو اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ جو معصوم ہیں، ان کا استحصال نہ ہوں۔

https://twitter.com/ANI/status/1211122660287008768?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1211122660287008768&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Funion-minister-mukhtar-abbas-naqvi-said-on-viral-video-of-meerut-sp-city-if-this-is-true-then-action-should-be-taken-288273.html
 خیال رہے کہ شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف احتجاج کے دوران پیش آئے تشدد  کے واقعات کے درمیان میرٹھ کے ایس پی سٹی اکھلیش ناراین کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے ۔ ویڈیو میں وہ مبینہ طور پر مظاہرین کو کہہ رہے کہ پاکستان چلے جاو ۔ تاہم ایس پی سٹی نے اس معاملہ پر اپنی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگاتے ہوئے گلی میں بھاگ گئے تھے ۔



Comments


Scroll to Top