Latest News

اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈپروگرام نے شمالی غزہ میں امداد روکی

اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈپروگرام نے شمالی غزہ میں امداد روکی

یروشلم: اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام(ڈبلیو ایف پی)نے منگل کے روز شمالی غزہ کو خوراک اور امداد کی ترسیل روکنے کا اعلان کیا ہے۔ WFP ٹرک ڈرائیوروں کو علاقے کے مایوس مکینوں کی طرف سے فائرنگ اور تشدد کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے اس نے امداد کی ترسیل روکنے کا فیصلہ کیا۔ ڈبلیو ایف پی کے ایک بیان کے مطابق ، پبلک آرڈر کے  تباہ  ہو جانے کی وجہ سے  قافلے کو بدامنی اور تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔
 اس نے اسرائیلی فورسز کے امدادی قافلوں پر حملوں کی وجہ سے تین ہفتے کے وقفے کے بعد شمالی غزہ میں امداد کی ترسیل دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کی۔ ڈبلیو ایف پی نے کہا کہ غزہ میں دو سال سے کم عمر کے  ہر چھ میں سے ایک بچہ شدید غذائیت کا شکار ہے اور لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔ غزہ پر حکمرانی کرنے والی شدت پسند تنظیم حماس کے سرکاری میڈیا آفس نے ڈبلیو ایف پی کے فیصلے کو غزہ کے شمالی حصے میں رہنے والے ہزاروں لوگوں کے لیے "موت کی سزا" قرار دیا۔
 



Comments


Scroll to Top