Latest News

نیپالی پی ایم سشیلا کارکی نے کابینہ میں کی توسیع، 2 نئے وزراء کئے شامل

نیپالی پی ایم سشیلا کارکی نے کابینہ میں کی توسیع، 2 نئے وزراء کئے شامل

کٹھمنڈو: نیپال کی عبوری وزیر اعظم سشیلا کارکی نے ستمبر میں عہدہ سنبھالنے کے بعد تیسری بار اپنے کابینہ میں توسیع کی۔ اتوار کو حکومت میں دو نئے وزرا ء کو شامل کیا گیا۔ صدر کے دفتر کے ذرائع کے مطابق، صدر رام چندر پوڈیل نے وزیر اعظم کی مشاورت کے بعد ایک خصوصی تقریب میں ببلو گپتا اور سدھا گوتم کو حلف دلایا۔ گپتا کو نوجوانوں اور کھیل کے شعبے کی ذمہ داری دی گئی، جبکہ گوتم کو صحت اور آبادی کے شعبے کی۔
کابینہ میں اب 10 وزراء  ہیں۔ نیپال میں آٹھ اور نو ستمبر کو دو دن تک چلنے والی' جین زیڈ' (جنریشن زیڈ )  تحریک کے بعد سابق وزیر اعظم کے پی شرما اولی کو استعفیٰ دینا پڑا اور 12 ستمبر کو کارکی کو عبوری وزیر اعظم مقرر کیا گیا تھا۔ جین زیڈ( جنریشن زیڈ )  اس نسل کو کہا جاتا ہے جو 1997 سے 2012 کے درمیان پیدا ہوئی۔ کارکی اگلے عام انتخابات تک عبوری وزیر اعظم رہیں گی۔ عام انتخابات اگلے سال پانچ مارچ کو ہوں گے۔
 



Comments


Scroll to Top