Latest News

ترکی زلزلے  میں ہلاک شدگان کی تعداد 18 ہو گئی

ترکی زلزلے  میں ہلاک شدگان کی تعداد 18 ہو گئی

انقرہ:ترکی کے مغربی صوبہ الذیز میں جمعہ کو آئے 6.5 شدت والے زلزلے کے زوردار جھٹکوں کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھکر 18ہوگئی ہے اور تقریبا 553زخمی ہوئے ہیں۔ وزیر داخلہ سلیمان سیئلو نے یہ اطلاع دی۔موصول اطلاع کے مطابق زلزلہ ترکی کے صوبہ الذیز میں جمعہ کی رات کو مقامی وقت کے مطابق 8بج کت 55منٹ پر آیا۔زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید اور طاقت ور تھے کہ صوبے مالتیا میں بھی محسوس کئے گئے۔
مسٹر سلیمان نے  نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا،زلزلے سے ہوئے نقصان کی وجہ سے الذیز میں 13 اور مالتیا میں پانچ افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ 553 افراد کو کسی نہ کسی طبی مدد کیلئے ہسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔اس سے پہلے انہوں نے بتایا تھا کہ شروعاتی رپورٹوں کے مطابق زلزلہ کی وجہ سے چار یا پانچ عمارتیں منہدم گئیں اور تقریباً دس عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top