National News

نوبیل انعام نہ ملنے پر ٹرمپ کا جارحانہ موقف: بولے، اب میں امن کے بارے میں نہیں سوچتا، گرین لینڈ پر مکمل کنٹرول ضروری

نوبیل انعام نہ ملنے پر ٹرمپ کا جارحانہ موقف: بولے، اب میں امن کے بارے میں نہیں سوچتا، گرین لینڈ پر مکمل کنٹرول ضروری

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ کے معاملے پر اپنے جارحانہ موقف کو نوبیل امن انعام نہ ملنے سے جوڑتے ہوئے ایک بڑا بیان دیا ہے۔ ناروے کے وزیرِ اعظم جوناس گار اسٹورے کو بھیجے گئے ایک پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ اب انہیں صرف امن کے بارے میں سوچنے کی مجبوری محسوس نہیں ہوتی۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور اس کے قریبی اتحادیوں کے درمیان گرین لینڈ کو لے کر کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ ٹرمپ نے صاف طور پر کہا کہ گرین لینڈ پر مکمل اور پورا کنٹرول عالمی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔ وائٹ ہاو¿س نے اس پیغام کی صداقت کی تصدیق کی ہے۔
ہفتے کے روز ٹرمپ نے ڈنمارک اور گرین لینڈ کی حمایت میں کھڑے آٹھ ممالک پر فروری سے 10 فیصد درآمدی ٹیکس لگانے کا اعلان کیا۔ اس کے جواب میں یورپی ممالک نے سخت مخالفت کا اظہار کیا۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالاس نے کہا کہ یورپ تصادم نہیں چاہتا، لیکن اپنے موقف پر قائم رہے گا۔ گرین لینڈ میں بھی امریکی دھمکیوں کے خلاف احتجاج تیز ہو گیا ہے۔
ہفتے کے آخر میں ہزاروں لوگوں نے ریلیاں نکال کر کسی بھی قسم کے امریکی قبضے کی مخالفت کی۔ گرین لینڈ کے وزیرِ اعظم جینس فریڈرک نیلسن نے صاف کہا کہ ان کا ملک دباو¿ میں نہیں آئے گا۔ اس دوران برطانیہ، ناروے اور ڈنمارک کے رہنماو¿ں نے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی ہے۔ تاہم ڈنمارک کے وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ صدر ٹرمپ کیا فیصلہ کریں گے، اسے مکمل طور پر رد نہیں کیا جا سکتا۔ نیٹو اور یورپی یونین نے اسے اجتماعی سلامتی اور خودمختاری کا مسئلہ قرار دیا ہے۔



Comments


Scroll to Top