Latest News

ٹرمپ کی ایپل کو کھلی دھمکی: ہندوستان جانا ہے تو جاؤ، امریکہ میں نہیں فروخت کرپاؤگے آئی فون

ٹرمپ کی ایپل کو کھلی دھمکی: ہندوستان جانا ہے تو جاؤ، امریکہ میں نہیں فروخت کرپاؤگے آئی فون

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایپل ہندوستان  میں پلانٹ لگانا چاہتا ہے تو ٹھیک ہے لیکن  ایسا کرنے پریہ ٹیکنالوجی کمپنی امریکہ میں اپنی مصنوعات بغیر ڈیوٹی کے فروخت نہیں کر سکے گی۔ ٹرمپ کا یہ ریمارکس ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انہوں نے امریکی جوہری توانائی کو فروغ دینے کے لیے اپنے دفتر 'اوول آفس' میں کئی ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے تھے۔ ٹرمپ نے جمعہ کو کہا کہ  'لیکن ٹم (کک) کے ساتھ میرا معاہدہ یہ تھا کہ وہ ایسا نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پلانٹ بنانے کے لیے ہندوستان  جا رہے ہیں۔
میں نے کہا، 'اگر آپ کو ہندوستان جانا ہے تو ٹھیک ہے ، لیکن آپ بغیر ڈیوٹی کے یہاں فروخت نہیں کر سکیں گے' اور ایسا ہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم آئی فون کے بارے میں بات کر رہے ہیں، اگر وہ اسے امریکہ میں بیچنا چاہتے ہیں تو میں چاہتا ہوں کہ یہ امریکہ میں بنے۔ قبل ازیں، جمعہ کی صبح ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، ٹرمپ نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ امریکہ میں فروخت ہونے والے ایپل آئی فونز امریکہ میں تیار کیے جائیں گے نہ کہ "ہندوستان یا کسی اور جگہ پر"۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر کمپنی اس کی تعمیل نہیں کرتی ہے تو اس پر 25 فیصد ٹیرف لگائیں گے ۔
ٹرمپ نے لکھا کہ میں نے بہت پہلے ایپل کے ٹم کک کو بتا دیا تھا کہ امریکہ میں فروخت ہونے والے ان کے آئی فونز یہیں تیار ہوں گے، نہ کہ ہندوستان میں  یا کسی دوسری جگہ ۔  اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو ایپل کو امریکہ کو کم از کم 25 فیصد ڈیوٹی ادا کرنا ہوگی۔گزشتہ ہفتے مغربی ایشیا کے دورے کے دوران ٹرمپ نے دوحہ میں کہا تھا کہ انہوں نے ایپل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سے کہا کہ وہ مینوفیکچرنگ  ہندوستان میں نہ کریں، بلکہ امریکہ میں  اپنی مینو فیکچرنگ صلاحیت کو فروغ دیں۔ ٹم کک کی سربراہی میں ایپل کمپنی آئی فون کی تیاری کو چین سے ہندوستان منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top