National News

ٹرمپ کا حیران کن بیان: میں مرا نہیں ، زندہ ہوں ! بولے ہندوستان سے ٹیرف ہٹایا تو امریکہ ۔۔۔

ٹرمپ کا حیران کن بیان: میں مرا نہیں ، زندہ ہوں ! بولے ہندوستان سے ٹیرف ہٹایا تو امریکہ ۔۔۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کو پریس کانفرنس میں اپنی صحت اور کئی اہم مسائل پر بیان دیا۔ انہوں نے اپنی طبیعت کے بارے میں سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی افواہوں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں ابھی مرا نہیں، زندہ ہوں اور بالکل ٹھیک ہوں، میری موت کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ویک اینڈ پر میں نے انٹرویو دیے اور گولف بھی کھیلا۔ ہندوستان سمیت کئی ممالک پر عائد شدہ ٹیریف کے بارے میں ٹرمپ نے کہا، بالکل نہیں ہٹائے جائیں گے۔ اگر ہم ٹیریف ہٹا دیں گے تو امریکہ تیسری دنیا کا ملک بن جائے گا(مطلب امیر ترین  نہیں رہے گا)۔

https://x.com/Reuters/status/1963021622262300985
 ٹرمپ کی صحت پر وضاحت: 
ٹرمپ کی عمر 79 سال ہے اور جنوری میں انہوں نے صدارت کا حلف اٹھایا تھا۔ جولائی میں ان کے پیروں میں سوجن اور ہاتھ پر چوٹ کے نشانات دیکھے گئے تھے۔ ذاتی ڈاکٹر ڈاکٹر سِین باربابیلا نے کہا کہ انہیں "کرونک وینس انفی شیئنسی" ہے، جو عمر کے ساتھ عام مسئلہ ہے اور خطرناک نہیں۔ اپریل میں کیے گئے میڈیکل ٹیسٹ میں ان کا دل معمول کے مطابق پایا گیا تھا۔
 سپیس کمانڈ کا ہیڈکوارٹر تبدیل کرنے کا فیصلہ: 
ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکی سپیس کمانڈ ہیڈکوارٹر کو  کو لوراڈو سے البامہ منتقل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ مجھے کولوراڈو کے میل-ان بیلیٹ سسٹم پر بھروسہ نہیں ہے، اس لیے یہ تبدیلی ضروری ہے۔
 چین-روس پر ردعمل: 

  • چین، روس اور شمالی کوریا کی فوجی پریڈ پر ٹرمپ نے کہا کہ اس سے امریکہ کو کوئی خطرہ نہیں۔ ان کے مطابق  چین کو ہماری زیادہ ضرورت ہے۔انہوں نے وعدہ کیا کہ امریکہ یوکرین کی مدد جاری رکھے گا۔
  • کینیڈا کے بارے میں بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ "کینیڈا گولڈن ڈوم کا حصہ بننا چاہتا ہے اور ہم اس کا حل نکالیں گے۔"
  • اس پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے اپنی صحت کی افواہوں پر روک لگائی اور سپیس کمانڈ، ٹیریف، چین-روس اتحاد اور امریکی فوجی کارروائی جیسے اہم مسائل پر امریکہ کی پالیسی واضح کی۔
     


Comments


Scroll to Top