National News

پنجاب بجٹ 2020:سرکاری ملازمین کو جھٹکا ،58سال ہوئی ریٹائر منٹ کی عمر،بے زمین کسانوں کو راحت

پنجاب بجٹ 2020:سرکاری ملازمین کو جھٹکا ،58سال ہوئی ریٹائر منٹ کی عمر،بے زمین کسانوں کو راحت

چنڈیگڑھ :پنجاب کے وزیر خرانہ منپریت سنگھ بادل نے ودھان سبھا  میں 2020-21کا 154805کروڑ کا بجٹ پیش کیا۔ بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ بادل نے کہا کہ کانگرس سرکار کے دور میں سرکاری خزانے کی حالت سدھری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب 2006کے بعد پرائمری سر پلس میں نہیں آیا تھا ۔ لیکن اب صوبے پرائمری  سر پلس  ہو گیا ہے ۔ پنجاب کا یہ بجٹ بنا کسی بھید بھائو کا ہے ۔اس کے ساتھ ہی سرکاری ملازمیں کی مدت کار میں دو سال کی کٹوتی کر دی گئی ہے ۔ انہوں نیصوبے میں سرکاری ملازمیں کی ریٹائر مینٹ  عمر 60 سال سے کم کر 58سال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ترک دیاکہ اس سے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع بڑھیں گے ۔

PunjabKesari
پنجاب ارکار کے اس قدم سے ملازمین میں احتجاج بڑھنے کا امکان ہے ۔وزیر خزانہ نے ملازمین کو اس کے ساتھ ہی راحت دینی کابھی اعلان کیا ۔ انہوںنے سرکاری ملازمین کو مہنگائی بھتے کی بقایا قسط 31مارچ تک دینے کا اعلان کا ہے ۔ بجٹ میں وزیر خزانہ منپریت سنگھ بادل نے کسانوں کے لئے بھی کئی اعلانات کئے ہیں ، سرکاری پرائمری سکولوں میں مفت گاڑی  سہولت دینے کابھی اعلان کیا گیا ہے ۔
بجٹ سے پہلے اکالیوں کا مظاہرہ
بتا دیں کہ قزیر خزانہ منپریت سنگھ بادل کو بجٹ پیش  کرنے کے لئے ساڑھے دس بجے  ودھان سبھا  میں پہنچنا تھا لیکن  شرومنی  اکالی دل کے ایم ایل ایز نے ان کی رہائش گھیر لی  ۔مکھیہ منتری کیپٹن امریندر سنگھ ساڑھے دو بجے کے قریب ودھان سبھا میں پہنچ گئے تھے۔منپریت بادل کے نہیں پہنچنے کی وجہ سے سپیکر کو کارروائی بیس منٹ کے لئے ٹالنی پڑی۔ پولیس کی طرف سے اکالی  دل کے ایم ایل اے و سابق وزیر بکرم سنگ مجیٹھیہ اور دوسرے  ایم ایل  ایز کو حراست میںلیا گیا  اور اس کے بعد منپریت بادل اپنی ریائش سے نکل گئے ۔ مجیٹھیہ کے ساتھ منپریت کی رہائش  گھیرنے والوں میں ان کسانوں کے لواحقین  تھے جنہوںنے قرض کی وجہ سے خودکشی کر لی۔

PunjabKesari

بجٹ کے اہم اقتباسات:

  • 1مارچ کو سرکاری  ملازمین کو جاری ہوگی 6فیصدی ڈی اے  کی قسط
  • ریٹائرمینٹ دو سال گھٹا کر  اب 58 سال میں ہوگی ریٹائرمینٹ 
  • پنجاب میں جلد شروع ہوگی نئی بھرتی 
  • منڈی فیصد 4سے 1فیصد کرنے اعلان  
  • سرکاری خزانے کی حالت سدھری 
  • کھیت مزدوروں  کی  قرض معافی کا اعلان 
  • سرکاری سینئر سیکینڈری  سمارٹ سکول میں 10 کلو واٹ کے سولر پلانٹ لگائے  جائیں گے ۔
  • ملازموں کی سیلری کا 8.68اور پنشن کا 2.11فیصدی بجٹ بڑھا 
  • سکولوں میں حفاظت کے دائرے میں آئے 4150کلاس روم کو بنانے کے لئے 100کروڑ روپے رکھے گئے۔
  • پرائمری سکولوں میں پنجاب سرکار  دیگی مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت
  • صوبے  کے 4325سکولوں کے رکھ رکھائو کے لئے 75کروڑ کا اعلان سکولی تعلیم کا بجٹ 12488 کروڑ روپے کی فراہمی ۔یہ 2016-17کے مقابلے 23فیصدی زیادہ ہے ۔
  • بجٹ میں جیلوں میں جیمر، بادی سکینر  سی سی ٹی وی لگانے کے لئے 25کروڑ روپے کا انتظام  رکھا گیا ۔
     


Comments


Scroll to Top