لاہور:کستان کی سائبر کرائم مخالف ایجنسی نے بھڑکاو پوسٹ کرنے کے الزام میں سخت گیر اسلامی پارٹی تحریک لبیک پاکستان (ٹی۔ایل۔پی) کے 100 سے زائد سوشل میڈیا کارکنان کو گرفتار کیا ہے۔ پنجاب کی اطلاعات کی وزیر اظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہم نے بھڑکاو پوسٹ کرنے کے معاملے میں (ٹی -ایل -پی کے) 107 سوشل میڈیا کارکنان کو گرفتار کیا ہے اور ایسے 75 اکاونٹس کو بلاک کر دیا ہے۔