National News

سنی لیونی کے  نام پر لٹ گئے ہزاروں لوگ، راتوں رات گنوا دئیے 190 کروڑ روپے

سنی لیونی کے  نام پر لٹ گئے ہزاروں لوگ، راتوں رات گنوا دئیے 190 کروڑ روپے

نیشنل ڈیسک : ملک میں آئے دن لوگ ٹھگی کا شکار ہو رہے ہیں۔کوئی نوکری دلانے کے نام پر ٹھگ رہا ہے تو کوئی اے ٹی ایم فراڈ پر۔ لیکن اب تو بالی وڈ کے نام پر بھی لوگوں کا ٹھگا جا رہا ہے۔ایسا ہی ایک معاملہ دیکھنے کو  ملا ہے   دارالحکومت دہلی میں ، جہاں بالی وڈ اداکارہ سنی  لیونی کے نام پر ہزاروں لوگوں کو ٹھگ لیا گیا۔ صرف دہلی ہی نہیں بلکہ پنجاب، ہریانہ اور جموں و کشمیر کے لوگ بھی اس فراڈ کا شکار ہو گئے-

PunjabKesari
در اصل ، 12 ستمبر 2017 کو ایک فلم 'تیرا انتظار' کا پروموشن تھا۔ اس میں سنی لیونی ایکٹرس تھیں اور ایکٹر ارباز خان تھے۔  اس کی  پروموشن کو دیکھنے قریب ایک ہزار لوگ  تاج ہوٹل پہنچے تھے۔ اسی دوران بلیو فاکس موشن  پکچرز(پرائیویٹ )لمیٹڈ پروڈکشن ہاؤس نے لوگوں کو فلم انڈسٹریز میں پیسہ لگا کر بڑے منافع کمانے کا جھانسہ دیا۔ لوگوں کو' 2لاکھ لگا ؤ اور 1 سال میں 5 لاکھ بناؤ' کی اسکیم بتائی گئی، جس کے جھانسے میں آکر دہلی این سی آر کے 16 افراد نے 16 لاکھ روپے گنوا ددئیے۔

PunjabKesari
کہا جا رہا ہے کہ اس کمپنی میں تقریباً 14 ہزار افراد نے پیسہ لگایا تھا، جن کے کروڑوں روپے ڈوب گئے ہیں۔ دہلی پولیس کی اقتصادی جرائم  برانچ نے امانت میں خیانت (406)، فراڈ (420) اور مجرمانہ سازش (120B) کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ فراڈ میں دہلی، پنجاب، ہریانہ اور جموں و کشمیر کے لوگ بھی شکار ہوئے ہیں۔ موہالی میں ہی تقریباً 200 لوگوں کے سو فیصد ریٹرن کی اس اسکیم میں 190  کروڑ روپے گنوانے کی بات سامنے آئی ہے۔ اس کمپنی کا ماسٹر مائنڈ مانو پیسیفک وگ ہے جسے موہالی میں نومبر 2018 میں بیوی سمیت گرفتار کیا جا چکا ہے۔

PunjabKesari
الزام  ہے کہ کمپنی کے پروموشن پروگرام میں اداکار سہیل خان بھی آیا کرتے تھے۔ کمپنی   کرپٹو کرینسی   اور   ملٹی لیول مارکیٹنگ دنوں میں ڈیل کرتی تھی۔کمپنی کی بہت سرمایہ کاری سکیمیں تھیں۔دہلی کے بارا کھمبا روڈ پر ان کا آفس   تھا ۔ وگ کے علاوہ تین اور ڈائریکٹر تھے ،جبکہ دھرم ویر سنگھ اور وجیندر سنگھ بھی پروموشن پروگرام کنڈکٹ کرتے تھے۔ آی اوڈبلیو نے ابتدائی تحقیقات کے لئے کے  چاروںڈائریکٹروں کو نوٹس دیا، لیکن کوئی بھی تفتیش میں شامل نہیں ہوا۔ دھرم ویر اور وجیندر نے بتایا کہ کمپنی میں خود ان کا 30 لاکھ روپے ڈوب گیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top