محالفین کہتے ہیں کہ مجیٹھیہ کو آپ نے اتارا ہے؟
مجیٹھیہ کو تو امرتسر سے چناؤ لڑنا ہی نہیں چاہئے تھا۔ ہمارے راجو وہاں سب سے بڑھیا امیدوار ہیں۔ کیونکہ مشرقی حلقے میں 38 فیصد ہندو ہیں اور 32 فیصد ایس سی آبادی۔ راجو مذہبی سکھ ہیں تو وہاں راجو کا فائدہ ہے یا مجیٹھیہ کا۔ مجیٹھیہ کو اپنی لڑائی لڑنی چاہئے تھی۔ مگر وہ سدھو کے ساتھ اپنی رنجش نکال رہا ہے۔ اب سدھو کے خلاف دو اپوزیشن ہوگئیں۔ ایک مجیٹھیہ اور ایک ہمارے راجو۔
عام آدمی پارٹی نے بھگونت مان کو سی ایم عہدہ کا امیدوار بنایا ہے، اس کا کتنا فائدہ آپ کو ہوگا؟
پچھلی بار بھی کچھ لوگ 'آپ' کی ہوا بنی ہوئی بتاتے تھے۔ لیکن سیٹیں کتنی آئیں ۔ کچھ علاقوں میں وہ ہیں۔ لیکن کچھ خاص نہیں۔ جتنی ہوا لوگ ظاہر کرتے ہیں 'آپ' کی اتنی ہے نہیں۔ دو ہفتے رہ گئے ہیں ۔ سامنے آجائیں گے نتیجے۔
آپ نے کانگرس چھوڑتے وقت کہا تھا کہ آپ کو کانگرس میں بے عزت کیا گیا۔ اب بھی کانگرس میں اندرونی کھینچ تان جاری ہے۔ کیا لگتا ہے کہ لوک سبھا چناؤ تک یہ ایک جٹ رہ پائے گی؟
کیا لگتا ہے کہ یہ چپ رہیں گے۔ پہلے تو یہ جیت کر دکھائیں۔ چاہے سدھو ہو یا چنی، میری جانکاری کے مطابق ان دونوں کے اور وہ ڈیرہ بابا نانک والے منتری کے حالات اچھے نہیں ہیں۔
کیا ٹکسالی کانگرسیوں کی قدر نہیں ہو رہی کانگرس میں؟
بالکل۔ یہ جیـ23 کیوں بیٹھا ہے۔ سبھی پرانے کانگرسی سلجھے ہوئے لوگ ہیں۔ ان سے آپ کام نہیں لے رہے۔ پتہ نہیں کس سے لے رہے ہیں۔ کون ان کے صلاحکار ہیں۔
آپ کا پٹیالہ میں پرچار کل پرنیت کور نے بھی کیا ہے جو کانگرس سے ایم پی ہیں۔
ان کی اپنی مرضی ہے۔ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ مجھے جیتنا چاہئے تو میرا پرچار کریں گی اور اگر لگتا ہے کہ کسی دوسرے کو جیتنا چاہئے تو اس کا پرچار کریں گی۔
میرے خلاف کانگرس کا امیدوار بشنو 10ـ12 سال اکالی دل میں رہا۔ لوگ ایسے آدمی کو پسند نہیں کرتے جو چھلانگ لگاکر اِدھر سے اُدھر جائیں۔ میں نے تو کانگرس کو نہیں چھوڑا تھا۔ مجھے استعفے کے لئے کہا گیا۔ اس کے بعد میری مرضی تھی کہ کیا کرنا ہے۔
بالکل نہیں،میں نے کیوں ڈسٹرب ہونا۔میں کرتا ہوں اس کو ڈسٹرب۔ میرے مکھیہ منتری عہدے پر رہتے ہوئے ہمارے پنجاب کے 83جوان سرحد پر شہید ہوئے ہیں،جبکہ ہم 2فیصد ہیںہندوستان میں اور جو گولی چلانے کا حکم دیتے ہیں عمران خان اور جنرل باجوہ ،ان سے یہ جپھیاں ڈالتا ہے۔اسے یہ شرم نہیں کہ ہمارے جوان وہاں شہید ہو رہے ہیں۔ایک قصہ بتاتا ہوں،میں نے اسے پاکستان جانے سے روکا تھا۔ایک پروٹوکال ہے،اگروزیر نے بدیش جانا ہے تو مکھیہ منتری کی اجازت لینی ہوتی ہے اور اگر مکھیہ منتری نے باہر جانا ہے تو پردھان منتری سے اجازت لینی ضروری ہے لیکن جب اس نے عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں جانا تھا تب وہ بنگلور میں پرچار کر رہا تھا۔مجھے پتہ لگا تو میں نے اسے وہاں پکڑا اور پوچھا کہ کس لئے جا رہے ہو پاکستان۔اس نے بتایا کہ عمران کے حلف اُٹھانے کے پروگرام کیلئے۔میں نے کہا کہ کیا جانا اتنا ضروری ہے،جب ہمارے جوان ان کی گولیوں سے شہید ہو رہے ہیں۔اس کا پنجاب میں اثر اچھا نہیں ہوگا۔تب سدھو نے کہا کہ وہ حامی بھر چکے ہیں،تو میں نے کہا کہ اب نہ بھی کہہ سکتے ہو کیونکہ کرناٹک کے چناؤ میں مصروف ہوں لیکن یہ چلا گیا،یہ پروا نہیں کرتا،سوچنے کا ڈھنگ اس کا الگ ہی ہے۔
سابق مکھیہ منتری اور پنجاب لوک کانگرس کے پردھان کیپٹن امریندر سنگھ این ڈی اے کی اپنی سہیوگی پارٹیوں کے ساتھ مل کر اس بار چناؤ میدان میں اترے یں۔ کانگرس سے الگ ہوئے انہیں محض 5 ماہ بھی نہیں ہوئے۔ اتنے کم عرصہ میں ہی اپنی پارٹی بناکر انہوں نے چناؤ میں امیدوار بھی کھڑے کردیئے۔ پٹیالہ میں پرچار کیلئے جاتے ہوئے ان سے کانگرس سمیت سبھی مخالف پارٹیوں اور پنجاب کے مسائل پر بات کی سےہریش چندر نے
آپ نے اپنی مدت میں پنجاب کا کافی وکاس کرنے کی بات کہی ہے۔ تو کیا وجہ رہی، کیا کانگرس ہائی کمان کو یہ وکاس نہیں دکھا یا آپ کے ہی لوگوں نے آپ کی پیٹھ میں چھرا گھونپا؟
میں ابھی اس بات میں نہیں پڑنا چاہتا۔ ابھی ہم لڑائی میں اترے ہیں اور یہ لڑائی جیت کر ہی اس بارے میں بات کروںگا۔ اور ہاں یہ بالکل صحیح ہے، جب بھی ایسی کوئی بات ہوتی ہے تو یہ لوگوں کی بڑھی ہوئی بلند خواہشات ہی کراتی ہے ۔ اس میں بھی چار لوگ تھے جو سی ایم بننا چاہتے تھے جن میں ایک چنی تھا، ایک سدھو تھا اور ایک سکھجندر رندھاوا۔ کوئی سی ایم تبھی بنتا اگر میں اترتا۔
آپ نے بلند خواہشات کا ذکر کیا تو کچھ لوگوں کی بلند خواہشات سنیل جاکھڑ جیسے نیتا کو پیچھے چھوڑ گئی۔ کیا کہیں گے؟
جہاں تک سنیل جاکھڑ کی بات ہے، وہ بہت نیک انسان ہیں۔ میں انہیں بہت اچھے سے جانتا ہوں۔ وہ میریے پارٹی پردھان تھے اور میں ان کا مکھیہ منتری۔ ہمارے اچھے تعلقات رہیے ہیں۔ ابھی میں ان سے ملا نہیں ہوں جب سے کانگرس چھوڑی ہے، امید ہے کہ کبھی تو ہم ملیںگے ہی۔ انہوںنے کہا ہے کہ وہ سیاسی اکھاڑے میں نہیں پڑیںگے مطلب چناوی اکھاڑے میں۔ میرا خیال ہے کہ انہیں یہ نہیں کہنا چاہئے تھا۔ اگر وہ کبھی مکھیہ منتری بنے تو بڑھیا سی ایم ثابت ہونگے پنجاب کیلئے۔
چرنجیت چنی کہتے ہیں کہ انہوںنے ہی 111 دن میں سارے کام کئے ہیں، پہلے نہیں ہوئے؟
جو لوگ انتظامیہ میں ہیں وہ بہتر جانتے ہیں کہ 111 دن میں کیا ہو سکتا ہے۔ سامنے اشارہ کرتے ہوئے اگر مجھے یہ فلائی اوور بنانا ہے تو پتہ ہے کتنا ٹائم لگے گا۔ پہلے اس کی سکیم بنے گی، پھر کاسٹنگ ہوگی، پھر زمین ایکوائر ہوگی، تب جاکر کام شروع ہوگا۔ 6-7 مہینے بعد جاکر کام شروع ہوگا۔ 111 دن میں کیا کر لوگے؟ یہ سب لوگوں کو گمراہ کرنے والی باتیں ہیں۔ پنجاب کے مفاد دیکھنے والا کوئی بھی میچیور نیتا کبھی ایسا جھوٹھ نہیں بولے گا۔
چنی کو سی ایم چہرہ بنانے سے کانگرس کو کوئی فائدہ ہوگا؟
مجھے نہیں لگتا۔ یہ تو انہوںنے دیکھنا ہے کہ کیسے خود کی مارکیٹنگ کرنی ہے۔ چنی کی صلاحیت منتری سے زیادہ نہیں ہے۔ میں تو اس کا سی ایم رہا ہو۔ اس نے ابھی سے جھوٹ بولنا شروع کر دیا ہے۔ دعوے کرتا ہے کہ میں نے یہ کام کر دیئے۔ کون سے کام کئے ہیں؟ وہی کام پورے کر رہا ہے جسے ہم نے شروع کیا تھا۔ چنی بڑھیا منتری تھا، دوـتین محکمہ تھے اس کے پاس لیکن پورے پنجاب کو وہ چلا لے گا تو یہ اس کے بس کی بات نہیں۔
آپ نے کہا تھا مائننگ میں کئی لوگ شامل تھے تو ان کی لسٹ کیوں نہیں جاری کرتے؟
میں وہ جانچ رپورٹ نہیں دیکھی، شاید ہو اس میں چنی کا نام بھی۔ ہاں، روپڑ کے آس پاس جو مائننگ ہو رہی ہے، اس میں ضرور اس کا نام آیا ہے۔ ایک بار کانگرس پردھان نے مجھ سے پوچھا تھا تب بھی میں نے انہیں کہا تھا کہ مائننگ میں اوپر سے لیکر نیچے سبھی شامل ہیں۔ انہوںنے پوچھا کہ کیا ایکشن لے رہے تو میں نے کہا کہ یہ لسٹ لیں، اوپر سے نیچے تک سبھی کو گرفتار کرنا پڑے گا لیکن سونیا گاندھی نے اس پر کوئی جواب ہی نہیں دیا۔ حیرانی تو اس بات کی ہے کہ سونیا گاندھی نے یہ جانتے ہوئے بھی کہ یہ لوگ ریت مافیا میں شامل ہیں، پھر سے انہیں ٹکٹ دے دی۔ ریت مافیا کی پوری ٹولی کو انہوںنے ٹکیٹیں دے دی۔
راہل گاندھی تو کہتے ہیں کہ غریب گھر کے نیتا کو سی ایم بنایا ہے۔
غریب گھر کے بندے کا انکم ٹیکس تو نکال کر دیکھیں، کیا ہے اس میں۔ میں جاتی کی بات نہیں کرتا، نہ میں چاہتا ہوں کہ ہندوستان میں جات پات ہو ۔ مگر اگر کوئی غریب ہے تو وہ مالی طور پر غریب ہوتا ہے۔ کھرڑ، چمکور صاحب سے لیکر موہالی تک تو اس کی ساری ڈویلپمینٹ چل رہی ہے۔ یہ تو لینڈ ڈویلپر ہے، اس کے پاس تو سینکڑوں کروڑ روپیہ ہے۔ یہ کیسے غریب ہوا؟
آپ نے کہا تھا کہ امرتسر مشرقی سیٹ پر نوجوت سدھو کے خلاف بڑا چہرہ اتاریںگے؟
میں نے یہ نہیں کہا، میں نے کہا تھا کہ اسے ہرائیںگے، اسے جیتنے نہیں دیںگے۔ پنجاب کیلئے نہیں کہ سدھو جیتے۔ وہ نیگیٹو سوچ والا آدمی ہے۔ پنجاب کو اس کی لیڈرشپ کی ضرورت نہیں۔
یہ کہا جا رہا ہے کہ سدھو کو ہرانے کیلئے آپ، بھاجپا اور اکالی دل ایک ہو گئے ہیں؟
کون کس کو ہرانے کیلئے لڑتا ہے۔ ہم تو یہ لڑائی جیتنے کیلئے لڑ رہے ہیں اور یہ سیٹ دیںگے پنجاب کو۔