Latest News

یوپی : مسجد کو چھوڑ کر مولانا روانہ، کہا- پریوار ختم ہو گیا تو اب یہاں کیا کروں گا ؟

یوپی : مسجد کو چھوڑ کر مولانا روانہ، کہا- پریوار ختم ہو گیا تو اب یہاں کیا کروں گا ؟

باغپت:  باغپت کے دوگٹھ تھانہ علاقے کی مسجد میں ہوئے مولانا کے خاندان کی قتل کے معاملے کا پولیس نے انکشاف کر دیا ہے، جبکہ مسجد کا مولانا بھی مسجد چھوڑ کر آج اپنے گاؤں کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔ مولانا ابراہیم مسجد سے اپنا سامان گاڑی لے کر ضلع شاملی اپنے گاؤں کے لیے روانہ ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ جب پورا خاندان ختم ہو گیا تو اب میں یہاں پر کیا کروں گا۔
دوسری طرف سابق آئی پی ایس امیتابھ ٹھاکر نے بھی معاملے میں ہوئے انکشافات پر سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی جانچ کے لیے آزاد ادھیکار سینا کا نمائندہ وفد موقع پر جا کر جانچ کرے گا۔ سچائی کو سامنے لائے گا۔ وہ پولیس کے انکشافات سے مطمئن نہیں ہیں۔
بتادیںکہ دوگٹھ تھانہ علاقے کے گانگنولی گاؤں میں واقع مسجد کے مولانا ابراہیم کی بیوی اسرانا  اور اس کی دو بیٹیوں کو تیز دھار ہتھیاروں سے وار کر بے دردی سے قتل کیا گیا تھا اور پولیس کے انکشافات میں دو نابالغ کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ ملزم مدرسے کے ہی دو طالب علم ہیں۔ آج مدرسے کے مولانا اپنا سامان لے کر شاملی ضلع کے اپنے گاؤں روانہ ہو گئے ہیں۔
انہو ںنے کہا کہ میرا تو خاندان ہی اجڑ گیا تو اب میں یہاں رہ کر کیا کروں گا۔ اس معاملے میں انکشافات پر سابق آئی پی ایس امیتابھ ٹھاکر نے بھی سوالات اٹھائے ہیں اور کہا ہے کہ اس بے  رحم قتل کی جانچ پڑتال کے لیے آزاد  ادھیکار سینا کا ایک نمائندہ وفد موقع پر جا کر جانچ پڑتال کرے گا۔
 



Comments


Scroll to Top