Latest News

مسئلہ کشمیر سے ہٹ کر ہوگی مودی- جن پنگ کی غیر رسمی سربراہی بات چیت

مسئلہ کشمیر سے ہٹ کر ہوگی مودی- جن پنگ کی غیر رسمی سربراہی بات چیت

نئی دہلی:ہندوستان اور چین کے رہنما جمعہ کو تمل ناڈو کے مندروں کے قدیم شہر ماملاپورم میں جب ملیں گے تو ان کے درمیان جموں کشمیر اور دفعہ 370 کے مسئلہ سے باہر جا کر سرحد پر امن و استحکام برقرار رکھنے کے علاوہ تجارت میں عدم توازن دور کرنے اور عوام کے درمیان رابطہ اور تبادلہ بڑھانے کے بارے میں بات چیت ہونے کا امکان ہے ۔

چین کے صدر شی جن پنگ کے 11 اور 12 اکتوبر کے ہندوستان دورہ سے قبل سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مسٹر جن پنگ اور وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان دوسری غیر رسمی سربراہی بات چیت جموں کشمیر کے مسئلے سے باہر جاکر ہوگی اور ہندوستان اور چین کے تعلقات کو آگے لے جانے کے بارے میں ہو گی۔ چینی فریق نے بھی اسی موقف کا اظہار کیا ہے۔
جموں کشمیر سے دفعہ 370 کے بارے میں چین کے رخ کو لے کر ایک سوال پر ذرائع نے کہا کہ چین کو ہندوستان کا موقف واضح طور سے سمجھایا جا چکا ہے۔ یہ ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے اور کسی آئینی آرٹیکل کے بارے میں فیصلہ کرنا اس کا حق ہے اور کسی تیسرے ملک کو اس موضوع کو اٹھانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ لہٰذا ایسا لگتا نہیں ہے کہ چینی صدر اس پر بحث  نہیں کریں گے لیکن اگر وہ اس بارے میں کچھ سمجھنا چاہیں گے تو ہم انہیں بتائیں گے۔ لداخ کو مرکزکا علاقہ قرار دینے کا سوال ہے تو یہ وہاں کے لوگوں کو پرانا مطالبہ تھا۔
 



Comments


Scroll to Top