Latest News

دہلی میں شکست کے بعد بھی نہیں بدلے بھاجپا نیتاؤں کے سُر، اب او پی شرما نے کیجریوال کو کہا '' دہشت گرد''

دہلی میں شکست کے بعد بھی نہیں بدلے بھاجپا نیتاؤں کے سُر، اب او پی شرما نے کیجریوال کو کہا '' دہشت گرد''

نیشنل ڈیسک: دہلی اسمبلی انتخابات کے بعد بھی بی جے پی لیڈرو ں کی زبان اور متنازعہ بیان بازی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔جس طرح انتخابات سے پہلے سیاسی پارٹیوں کے  درمیان الزام اور جوابی الزام کا سلسلہ جاری تھا  او ر اسی کے تحت کئی  بی جے پی نیتاؤں نے  عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کو دہشت گرد بتایا تھا اسی طرح سے سلسلہ ابھی بھی تھمتا نظر نہیں آرہا ہے ۔
اب دہلی کے نو منتخب ممبر اسمبلی  او پی شر ما نے اروند کیجریوال  کو دہشت گرد بتایا ہے ۔اوپی شرما مشرقی دہلی کے وشواس نگر شہر سے ممبر اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔شرما کو دہلی بی جے پی کا قدآور لیڈر سمجھا جاتا ہے۔ پچھلی بار بھی عام آدمی پارٹی کی آندھی میں  اوپی شرما نے اپنی سیٹ بچا لی تھی۔اس بار بھی انہوں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

PunjabKesari
. ا وپی شرما نے خبر رساں ادارے اے این آئی سے کہا، اروند کیجریوال بدعنوان آدمی ہیں، وہ دہشت گردوں سے ہمدردی رکھتے ہیں۔وہ پاکستانی فوج کے ترجمان کا کردار ادا کرتے ہیں۔ شرما نے کہا، وہ (اروند کیجریوال)ہندوستانی فوج پر سوال اٹھاتے ہیں اور ٹکڑے- ٹکڑے گینگ کی حمایت کرتے ہیں۔ حقیقت میں ان کے لئے دہشت گرد ہی سب صحیح لفظ ہو گا ۔
قابل ذکر ہے کہ منگل کو دہلی انتخابات کی ووٹوں کی گنتی میں عام آدمی پارٹی  بھاری  اکثریت سے جیتی ہے اور اسکو 70 میں 62 ملی ہیں، جبکہ بی جے پی 8 سیٹوں پر سمٹ گئی ہے۔

PunjabKesari
بتا دیں کہ ، انتخابی مہم کے دوران بی جے پی کے  نیتا پرویش ورما نے اروند کیجریوال کو دہشت گرد بتایا تھا۔ عام آدمی پارٹی نے پرویش ورما کے اس بیان پر سخت کارروائی کی مانگ کی تھی۔ اس کے بعد کیجریوال نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب دہلی والوں کو طے کرنا ہے کہ میں ان کا بیٹا ہوں یا دہشت گرد، ۔ اس سے پہلے مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر پرکاش جاوڈیکر نے بھی اروند کیجریوال کو دہشت گرد کہا تھا۔پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ آج کیجریوال پوچھ رہے ہیں کہ کیا میں دہشت گرد ہوں، تو جی ہاں، وہ دہشت گرد ہیں اور  اس بات کے بہت ثبوت ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top