National News

نائیجیریا : بورڈنگ اسکول پر حملہ ! بندوق برداروں نے 25 طالبات کو کیا اغوا، وائس پرنسپل کا گولی مار کر قتل

نائیجیریا : بورڈنگ اسکول پر حملہ ! بندوق برداروں نے 25 طالبات کو کیا اغوا، وائس پرنسپل کا گولی مار کر قتل

انٹرنیشنل ڈیسک: افریقی ملک نائیجیریا کے شمال مغربی حصے میں واقع ایک ہائی اسکول پر بندوق برداروں نے پیر کی صبح حملہ کر کے 25 طالبات کا اغوا کر لیا۔ پولیس نے یہ جانکاری دی۔
پولیس نے بتایا کہ نائیجیریا کے شمالی خطے میں اسکول اغوا کی تازہ ترین واردات میں اسکول کے وائس پرنسپل کی موت اور ایک دیگر زخمی ہو گیا۔ اس نے بتایا کہ کیبی ریاست کے بورڈنگ اسکول سے اغوا کی اس واردات کی ذمہ داری اب تک کسی گروہ نے نہیں لی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ مقامی وقت کے مطابق تڑکے چار بجے ہوا اور لڑکیوں کو ان کے ہاسٹل سے اغوا کیا گیا۔ پولیس ترجمان نافع  ابوبکر کوٹارکوشی نے بتایا کہ بورڈنگ اسکول ریاست کے ڈینکو - واساغو علاقے کے ماگا(Maga ) میں واقع ہے۔ کوٹارکوشی نے بتایا کہ حملہ آور جدید ترین ہتھیاروں سے لیس تھے اور لڑکیوں کا اغوا کرنے سے پہلے انہوں نے سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کی۔
ترجمان نے کہا، ایک مشترکہ ٹیم مشتبہ افراد کے فرار کے راستوں اور آس پاس کے جنگلات میں مربوط تلاش اور بچاؤ مہم چلا رہی ہے، جس کا مقصد اغوا شدہ طالبات کو چھڑانا اور مجرموں کو گرفتار کرنا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top