National News

دہشت گردی عالمی امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ:وزیر خارجہ ایس جے شنکر

دہشت گردی عالمی امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ:وزیر خارجہ ایس جے شنکر

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے منگل کو کہا کہ دہشت گردی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے سامنے سب سے بڑا خطرہ ہے اور انسانی حقوق اور جمہوریت کے لئے کھڑے ہونے والے تمام لوگوں کو اس برائی کے خلاف متحد ہونا چاہئے۔  جے شنکر  نے ممبئی میں 11 سال پہلے ہوئے بھیانک دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں یہ بات کہی۔

PunjabKesari
آئین کو بنے ہوئے  70 سال پورے ہونے کے موقع پر منعقد ایک تقریب میں جے شنکر  نے کہا، 'آج ہماری جمہوری آزادی پر سنگین حملے(ممبئی حملے) کی برسی ہے۔ممبئی میں 11 سال پہلے ہوئے اس دہشت گردانہ حملے نے ہندوستانیوں کے  اجتماعی شعور  کو  صدمے  پہنچانے کا کام کیا ہے۔
ہمارا آئین ہماری توقعات اور خواہشات کی نمائندگی کرتا ہے 
ہندوستانی آئین کے تناظر میں وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ ہندوستانیوں کی زندگی  اٹوٹ حصہ ہے کیونکہ یہ مشکل وقت میں لوگوں کو راہ دکھانے کاکام کرتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستانی آئین صرف آرٹیکل اور شیڈول کا گروپ نہیں ہے، بلکہ یہ لوگوں کی توقعات اور خواہشات کی نمائندگی کرتا ہے۔

PunjabKesari
جے شنکر نے کہا، 'آپ میں سے بہت سے لوگ جانتے ہوں گے کہ ہندوستانی آئین آرٹیکل اور شیڈول کے گروپوں سے کہیں آگے ہے۔یہ ہماری توقعات اور امنگوں کی نمائندگی کرتا ہے جو ایسے معاشرے کے لئے مثالی ہے جس کا ہم تصور کرتے ہیں ۔وزیر خارجہ نے کہا، 'آئین ہند کی زندگی کا بنیادی حصہ ہے جو مشکل وقت میں ہمیں راستہ دکھاتا ہے۔یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ ہمارا  آئین گزشتہ سات دہائیوں سے بنا ہوا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top