Latest News

دہشت گردوں کو فنڈ مہیا کرانے کے معاملے میں حافظ سعید قصوروار قرار

دہشت گردوں کو فنڈ مہیا کرانے کے معاملے میں حافظ سعید قصوروار قرار

اسلام آباد: پاکستان میں لاہور کی ایک انسداد دہشت گردی عدالت نے ممبئی دہشت گردانہ حملے کے ماسٹرمائنڈ اور جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کو دہشت گردوں کو فنڈ مہیاکرانے کے معاملے میں بدھ کو قصوروار ٹھہرایا۔
ڈان نیوز کے مطابق جسٹس ملک ارشد بھٹا نے سعید اور جماعت سے منسلک چار دیگر لوگوں کو اس معاملے میں قصوروار قرار دیا ہے۔جج نے اس اعلان کے بعد عدالت کی کارروائی کل تک کیلئے ملتوی کردی۔
پنجاب پولیس کے انسداد دہشت گردی محکمے نے 17جولائی کو سعید اور اس کے ساتھیوں کے خلاف پنجاب صوبے کے کئی شہروں میں دہشت گردوں کو فنڈ مہیا کرانے کے الزام میں 23معاملے درج کئے تھے۔اس کے بعد سعید کو گرفتار کیاگیاتھا۔
عدالت نے ہفتے کو اس معاملے کے ایک ملزم کے حاضر نہ ہونے کی وجہ سے اپنا فیصلہ نہیں سنایاتھا۔
 



Comments


Scroll to Top