Latest News

تمل ناڈو میں این پی آر کے  ڈر سے 100  سے زیادہ مسلمانوں نے بنک سے نکال لئے سارے پیسے

تمل ناڈو میں این پی آر کے  ڈر سے 100  سے زیادہ مسلمانوں نے بنک سے نکال لئے سارے پیسے

چنئی: تمل ناڈو کے ناگپٹنم ضلع  کے ایک گاؤں کی مسلم برادری کے تقریبا ً100 سے زیادہ لوگوں نے پچھلے کچھ دنوں میںبنک میں رکھی اپنی بچت کا زیادہ تر حصہ نکال لیا ہے۔ ایسا ان لوگوں نے حکومت کے مجوزہ قومی آبادی رجسٹر( این آر سی ) کے عمل کے دوران اپنی شہریت کھو دینے کے ڈر سے کیا ہے۔
تھیریجھاندر گاؤں میں مقامی باشندوں کو انڈین اوورسیز بنک کے حکام کے ساتھ ایک ویڈیو میں بات چیت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو میں بنک کے حکام لوگوں سے گزارش کر رہے ہیں کہ وہ اپنا پیسہ بنک سے نہ نکالیں۔

PunjabKesari
 لوگوں کو ستا رہا اپنی محنت کی کمائی کھونے کا ڈر
انڈین اوورسیزبنک کے منیجر اور ملازمین نے جمعہ کو ایک اسکول احاطہ میں مقامی برادری کے نمائندوں سے بات چیت کی ہے اور انہیں یقین دلایا ہے کہ این پی آر کے عمل کے دوران دستاویزات دینا ضروری نہیں ہے اور ان کی بچت بنک میں محفوظ ہے۔ حالانکہ برادری کے سربراہ نے کہا ہے کہ گاں والے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی قانون کے پاس ہونے کے وقت سے ہی ڈر میں جی رہے ہیں اور انہیں اپنی محنت کی کمائی کے کھونے کا ڈر ستا رہا ہے۔
سربراہ نے کہا  ہم نے سنا تھا کہ بنک کے وائی سی فہرست میں این پی آر کے کاغذات کو بھی شامل کرنے والے ہیں۔ ہم مستقبل میں اپنی بچت کو کھونا نہیں چاہتے ہیں۔ ہمیں یہ واضح نہیں ہے کہ شہریت ثابت کرنے کے لئے کون سے کاغذات لگیں گے۔ اس لئے ہم نے جو پیسے سالوں میں بچا کر جمع کئے تھے انہیں نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top