Latest News

بھوک ہڑتال کے 13 ویں روز بگڑی سواتی مالیوال کی طبیعت، ہسپتال داخل

بھوک ہڑتال کے 13 ویں روز بگڑی سواتی مالیوال کی طبیعت، ہسپتال داخل

نئی دہلی : بھوک ہڑتال پر بیٹھی دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں لوک نائیک جے پرکاش نارائن (ایل این جے پی ) ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ بتا دیں کہ اجتماعی عصمت دری کے مجرمین کو فیصلہ سنائے جانے کے 6 مہینے کے اندر پھانسی دئیے جانے کے مطالبے کو لے کر بھوک ہڑتال پر بیٹھیں مالیوال کے انشن کا آج 13 واں دن ہے ۔ صبح اچانک ان کی طبیعت خراب ہونے انہیں فوراً  ایل این جے پی ہسپتال لے جایا گیا ۔ 

PunjabKesari
اس سے پہلے ڈاکٹروں نے ان کا چیک اپ کیا تھا اور کہا تھا  کہ ان کی صحت دن بدن  بگڑ رہی ہے ۔ دو دن پہلے ہوئی میڈیکل جانچ میں سواتی کا پلڈ پریشر 92/70، شوگر 67 ، وزن 57 اور پلز 90 ریکارڈ کی گئی تھی ۔ 
 حیدرآباد میں ایک خاتون ڈاکٹرساتھ گینگ ریپ اور قتل  ، اناؤ گینگ ریپ  متاثرہ کو جلا کر مار ڈالنے کی واردات کے بعد سے واتی مالیوال غیر معین عرصہ کے ہڑتال پر بیٹھیں تھیں ۔ 
ہڑتال سے قبل انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر گذارش کی تھی کہ عصمت دری کے معاملوں میں مجرمین کو 6 مہینے کے اندر پھانسی دی جائے اور جب تک ان کا مطالبہ نہیں مانا جائے گا وہ بھوک ہڑتال پر رہیں گی ۔ 



Comments


Scroll to Top