National News

سی اے اے  آئین پر حملہ، ہم اس کو برداشت نہیں کریں گے: سوامی اگنی ویش

سی اے اے  آئین پر حملہ، ہم اس کو برداشت نہیں کریں گے: سوامی اگنی ویش

اجین: جمعرات کی رات کو 'بندھوا مکتی مورچہ ' کے سربراہ سوامی اگنی ویش نے سی اے اے  قانون کولے کر مرکزی حکومت پر طنز کسا اور خبردار کیا۔ یہاں کارتک میلہ گراؤنڈ پر جمعیت علما ء  ہند شہر کی طرف سے منعقد قومی اتحاد کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا مسلمانوں کے اوپر انگلی اٹھا کرمودی  حکومت  سی اے اے  مسلط  کرنا چاہتی ہے۔ہم کہنا چاہتے ہیں کہ مودی حکومت ہمارے اوپر حملہ کر رہی ہے ۔ یہ حملہ آئین پر  ہورہا ہے۔ اسے برداشت نہیں کریں گے۔آئین میں ہندو نہیں، مسلمان نہیں، سکھ اور عیسائی نہیں، ہم سب بھارت کے 135  کروڑ لوگ  اس کی طاقت کو لے کر تم سے لڑیں گے اور جیت کر دکھائیں گے۔
کارتک میلے گراؤنڈ پر 60 سال کے بعد ہوئی کانفرنس میں مختلف مذاہب سے وابستہ 50  مقررین  اسٹیج پر تھے ۔ سوامی اگنی ویش نے کہا کہ دفعات کہتی ہیں، اس ملک میں کسی کی  بھی شہریت کے لئے اس کے  مذہب کو نہیں دیکھا گیا ہے۔ وہ بنگلہ دیش، پاکستان یا افغانستان کہیں سے بھی  پریشان ہو کر آیا ہو،اس کو ہم پناہ دیں گے ۔ مودی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  اگر تم مذہب نام  پر تقسیم کرو گے  تو اس کی اجازت ہمارا آئین نہیں دینے والا ہے۔
اس دوران سوامی نے کہا کہ یہ معاملہ ابھی 23 تاریخ  کوسپریم کورٹ میں  آنے والا ہے۔ امید ہے کہ سپریم کورٹ  اس کو سرے سے  خارج کرے گا، لیکن میں پورے ادب کے ساتھ سپریم  کورٹ سے بھی عرض کرنا چاہتا ہوں کہ آپ کا نام سپریم کورٹ ضرور، لیکن ہم جیسے ادنیٰ انسان کے لئے سپریم  صرف اللہ ہے، خدا ہے۔ یہ سورج-چاند ہوا پانی سب کچھ اس کی بدولت ہے۔کسی مودی  یا امت شاہ کی بدولت نہیں۔ کانفرنس کو مولانا  سید ارشد مدنی، انٹرنیشنل صوفی مشن کے ڈاکٹرماجد دیوبندی، دہلی کے رام موہن رائے  ، محمد احمد  اور سکھ معاشرے کے  عہدیداروںوغیرہ نے بھی خطاب کیا۔آخر میں پروگرام کے مقام پر نماز ادا دی گئی۔
 



Comments


Scroll to Top