Latest News

آندھرا کی راجدھانی: سپریم کورٹ نے اسے 6 ماہ میں تیار کرنے کے حکم پر عبوری روک لگا دی

آندھرا کی راجدھانی: سپریم کورٹ نے اسے 6 ماہ میں تیار کرنے کے حکم پر عبوری روک لگا دی

نئی دہلی:  سپریم کورٹ نے امراوتی شہر کو آندھرا پردیش کی راجدھانی کے طور پر ترقی دینے کے کام کو چھ ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ریاستی حکومت کو ہائی کورٹ کی ہدایت پر پیر کو اگلے سال 31 جنوری تک روک لگا دی۔
جسٹس کے. ایم. جوزف اور جسٹس بی کے وی ناگرتھنا کی بنچ نے آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے 3 مارچ 2022 کے حکم کو چیلنج کرنے والی ریاستی حکومت کی درخواست پر مرکزی حکومت اور درخواست گزار کسانوں اور زمین کے حصول سے متاثر ہونے والے کسانوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب  کیا۔
بنچ نے آندھرا پردیش حکومت  کے رخ کو  پیش  کرتے ہوئے  سینئر وکیل کے۔ کی وینوگوپال کے اس  دلیل پر غور  کیا  کہ  ریاستی حکومت پہلے ہی تین مختلف دارالحکومتوں کے قانون کو منسوخ کر چکی تھی۔
عدالت عظمیٰ نے کہا کہ ہائی کورٹ نے کس قسم کی ہدایات دی ہیں؟ کیا عدالتیں ٹاؤن پلانر ہو سکتی ہیں؟ جسٹس جوزف کی سربراہی میں بنچ نے یہ بھی جاننے کی کوشش کی کہ عدالت کس طرح ریاست کو کسی خاص علاقے کو ترقی دینے پر مجبور کر سکتی ہے۔
بنچ نے کہا کہ ریاستی حکومت، متعلقہ کسانوں، کسان یونینوں وغیرہ کی طرف سے دائر درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ سپریم کورٹ اس معاملے کی اگلی سماعت 31 جنوری 2023 کو کرے گی۔



Comments


Scroll to Top