Latest News

بھاجپا نیتا سبرا منیم سوامی کا بڑابیان ، کہا- بند ہونی چاہئے کرتار پور راہداری کی تعمیر

بھاجپا نیتا سبرا منیم سوامی کا بڑابیان ، کہا- بند ہونی چاہئے کرتار پور راہداری کی تعمیر

چنڈی گڑھ:بھاجپا نیتا سبرامنیم سوامی نے کرتار پور راہدار ی کو لیکر بڑا بیان دیا ہے ، جس سے بوال مچ گیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے اس راہداری کی تعمیر روک دینی چاہئے ۔انہوںنے صحافیوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرتار پور راہداری کی تعمیر جہاں پہنچی ہے وہیں روک دینی چاہئے ۔وہیں شرومنی اکالی دل کے نیتا پرمندر سنگھ ڈھینڈسہ نے سوامی کے اس بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری کی تعمیر متنازعہ مدعا  نہیںہے ۔ سبرامنیم سوامی نے کہاکہ ہمیں پاکستان کے ساتھ کوئی رشتہ نہیں رکھنا چاہئے اور کرتار پور راہداری کی تعمیر کو بھی روک دینا چاہئے ۔ بے شک کرتار پور صاحب سے سکھوں کے جذبات جڑے ہوئے ہیں، لیکن پاکستان سے کوئی بھی رشتہ نہیں رکھنا چاہئے ۔اس راہداری کی تعمیر قومی مفاد میں نہیں ہے ۔سوامی نے کہا کہ میں سکھ کا خیر خواہ ہوں اور سکھوں کی طرف سے قربانی دینا  کوئی بڑی بات نہیں ہے ۔
 بتادیں کہ کارتار پور راہداری کی تعمیر کا اعلان ہندوستان اور پاکستان دونوں کا ہے ۔ یہاں نانک صاحب نے آخری سانس لی تھی ۔ یہ راہداری پاکستان کے کرتارپور اور ہندوستان کے گورادسپور کے مان گاؤں کو جوڑے گا ۔اس راہداری کا مقصد سکھ عقیدتمندوں کے لئے گورونانک کی مقدس زمین تک رسائی اور آمد ورفت کو آسان بنانا ہے ۔
 



Comments


Scroll to Top