بزنس ڈیسک:گراوٹ سے ابھرتا ہوا بی ایس ای کا سینسیکس آج کے شروعاتی کاروبار میں541عدد اچھل گیا ۔ممبئی شیئر بازار کا سینسیکس منگلوار کو 544.71عدد یعنی 1.37فیصد کی بڑھت کے ساتھ 38657.51عدد پر چل رہا ہے ۔اسی طرح نیشنل سٹاک ایکسچینج کا این ایس ٹی نفٹی 167.45عدد یعنی 1.45فیصد اچھل کر 11297.65عدد پر پہنچ گیا ہے ۔
بڑے شیئروں کا حال:
منگل کو سبھی کمپنیوں کے شیئر ہرے نشان پر کھلے ۔سر فہرست فائدہ اٹھانے والے شیئروں میں ویدانتا لمیٹید، ایم اینڈ ایم ، یس بنک ، ٹاٹا سٹیل ،ٹاٹا موٹرس ،جے ایس ڈبلیو یو سٹیس ،جی لمیٹیڈ اور آئی او سی کے شیئر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پی ایس یو بنک ، آئی ٹی ، فارما،پرائیویٹ بنک ،آٹو ،ریئلٹی ، میڈیا ، ایف ایم سی جی اور میٹل بھی ہرے نشان پر دکھ رہے ہیں۔
لال نشان پر بند ہو ا تھا بازار
سوموار کو اتار چڑھائو کے بعد کاروبار میں ممبئی شیئر بازار کا سینسیکس 153.27عدد ٹوٹ کر 38,144.02عدد پر بند ہو ا۔ نیشنل سٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 69عدد یعنی 0.62فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 11,132.75عدد پر بند ہوا ۔ دراصل مرکزی وزارت صحت کی جانب سے کورونا وائرس کے دو اور معاملے سامنے آنے کی جانکاری دینے کے بعد سرمایہ کاروں میں گھبراہٹ بڑھی ہے جس سے سینسیکس پھسل کر بند ہوا۔
کورونا وائرس کے چلتے بازار میں اتار چڑھاؤ
جنوری میں قریب آٹھ سال کی بلندترین سطح پر رہنے کے بعد ملک کے مینو فیکچرنگ سیکٹرمیں فروری میںشرح نمو سست پڑ گئی ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے بیوپار متاثر ہوا ہے ۔ آئی ایچ ایس مارکیٹ انڈیا کے مینوفیکچرنگ سیکٹر کے پرچیزنگ مینجرز انڈیکس فروری 2020میں 54.5پر رہا ۔ یہ اعداد وشمار جنوری کے 55.3عدد کے مقابلے نیچے ہے ۔