Latest News

گاندھی پریوار کو ملی SPG سکیورٹی واپس لے گی حکومت ، اب  ملے گی صرف زیڈ پلس سکیورٹی

گاندھی پریوار کو ملی SPG سکیورٹی واپس لے گی حکومت ، اب  ملے گی صرف زیڈ پلس سکیورٹی

نئی دہلی : مرکزی حکومت نے سونیا گاندھی ، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کی ایس پی جی سکیورٹی ہٹانے کا فیصلہ لیا ہے ۔ ایک ٹی وی رپورٹ کے مطابق کانگرس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کے ساتھ ساتھ راہل گاندھی اور  پرینکا گاندھی واڈرا کو ملی سکیورٹی ایس پی جی سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے ۔ 

PunjabKesari
اب کانگرس کے ان تینوں لیڈروں کو زیڈ پلس سکیورٹی دی جائے گی ۔ وزارت داخلہ کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے ۔ ہندوستان میں وزیر اعظم اور گاندھی پریوار کو ایس پی جی کی سکیورٹی حاصل ہے ۔ ایس پی جی سکیورٹی سب سے اعلیٰ سکیورٹی ہے ۔ اس سکیورٹی میں تعینات کمانڈو کے پاس جدید ہتھیار اور مواصلاتی سامان ہوتے ہیں ۔ سپیشل پروٹیکشن گروپ ( ایس پی جی ) کی سکیورٹی کے بعد زیڈ پلس ہندوستان کی سب سے بہترین سکیورٹی ہے ۔ 

PunjabKesari



Comments


Scroll to Top